• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مارچ ۲۲, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سیکرٹری ثقافت نے ٹیگور ہال میں تھیٹر فیسٹول کشمیر کا اِفتتاح کیا

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-03
Reading Time: 1min read
A A
0
سیکرٹری ثقافت نے ٹیگور ہال میں تھیٹر فیسٹول کشمیر کا اِفتتاح کیا

سیکرٹری ثقافت نے ٹیگور ہال میں تھیٹر فیسٹول کشمیر کا اِفتتاح کیا

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر/02؍مارچ
سیکرٹری ثقافت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے کہا کہ ثقافتی ورثہ کسی بھی معاشرے کی روح ہوتی ہے اور ضرورت اِس بات کی ہے کہ اسے صحیح تناظر میں پیش کیا جائے۔
اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہا رآج یہاں جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز کے زیر اہتمام ٹیگور ہال میں 8روزہ تھیٹر فیسٹول کشمیر کا اِفتتاح کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس ایک بھرپور ثقافتی ورثہ ہے اور اس کے تحفظ اور فروغ کی ذمہ داری مجموعی طو رپر معاشرے پر عائد ہوتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ فن ، ثقافت اور زبانوں کے احیاء کے لئے چیلنجوں کا سامنا ہیں لیکن ہمیں اِجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا اور بہتر طریقے سے حل تلاش کرنا ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اَپنی سوچ کو بدلنے او رنوجوان نسل کی باریکیوں ، تقاضوں او رمسائل کو اَپنے تھیٹر میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اَپنی ثقافتی پیش کشوں کو نوجوان نسل کے مسائل سے ہم آہنگ کرنا ہوگا او ران کے تازہ خیالات کو شامل کرنا ہوگا جو ان سے گونجتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری کوششیں نوجوان فن کاروں کو ایک پلیٹ فارم مہیاکریں اور نوجوانوں کو اَپنی صلاحیوں کو نکھارنے کے لئے ساز گار ماحول فراہم کریں۔
اُنہوں نے فن کاروں کو یہ بھی یقین دِلایا کہ حکومت ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ میں توسیع کرے گی اور کوئی بھی فیصلہ تمام شراکت داروں کے ساتھ مناسب مشاورت کے ہی لیا جائے گا اور اُنہیں ہر ممکن طریقے سے سہولیت فراہم کرنے کے عمل کو آسا ن بنایا جائے گا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ثقافت میں ہماری کوششیں سب کو شامل کرنے کی ضرورت ہے اور ٹیلنٹ اور محنت ہمارے محکمے کا پیمانہ ہونا چاہیے۔اُنہوں نے کہا یہ فیسٹول فن کاروں کو اَپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور طلباء کو تھیٹر کی طرف راغب کرنے کا موقعہ فراہم کرے گا۔
تھیٹر فیسٹول 8روزہ 2؍مارچ سے 10مارچ تک ٹیگور ہال میں منعقد ہوگا جو ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے ۔ اِس دوران کشمیر کے رجسٹر ڈ تھیٹر گروپس پرفارم کریں گے ۔ اِفتتاحی دِن تھیٹر گروپ ساتھ نے ارنہِ مال ڈرامہ پیش کیا جس سے سامعین محظوظ ہوئے ۔فیسٹول کے دوران جو دیگر ڈرامے پیش کئے جائیں گے ان میں ینگ ڈرامیٹک سوسائٹی کی طرف سے گندن تماشہ ، آزاد ڈرامیٹک کلب کی طرف سے چکدر پاتھر ، دِلشاد کلچر فورم کا تنکھا، یمبرزل یوتھ کلب کا اکھ پرژ ،ایس آر تھیٹر گاندربل کا تنکھا ، شاہکار سوسائٹی کی طرف سے د کھے لور اور کلچر ریولیوشن کی طرف سے نم تہ مازشامل ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

مشیر بٹھناگر نے جموں میں 14 ویں ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام کا افتتاح کیا

مشیر بٹھناگر نے جموں میں 14 ویں ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام کا افتتاح کیا

2023-03-21
کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری کمیشن ( کے وی آئی سی ) خود کفیل ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں اہم قدم اٹھا رہا ہے

کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری کمیشن ( کے وی آئی سی ) خود کفیل ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں اہم قدم اٹھا رہا ہے

2023-03-21
لفٹینٹ گورنر نے جہلم ریور فرنٹ پر جاری کام کاج کا جائیزہ لیا

لفٹینٹ گورنر نے جہلم ریور فرنٹ پر جاری کام کاج کا جائیزہ لیا

2023-03-21
جھیل ڈل کی شان رفتہ بحال کرنے کی کوشش

جھیل ڈل کی شان رفتہ بحال کرنے کی کوشش

2023-03-21
ہنگامی آرائی اور الزامات و جوابی الزامات کے بیچ جموں کشمیر مالی بجٹ منظور

ہنگامی آرائی اور الزامات و جوابی الزامات کے بیچ جموں کشمیر مالی بجٹ منظور

2023-03-21
پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت نے سرمایہ کاروں کی فیسلٹیشن میٹنگ کی صدارت کی

پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت نے سرمایہ کاروں کی فیسلٹیشن میٹنگ کی صدارت کی

2023-03-16
ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے محکمہ سکل ڈیولپمنٹ کے زیر اِلتوأ عدالتی مقدمات کا جائزہ لیا

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے محکمہ سکل ڈیولپمنٹ کے زیر اِلتوأ عدالتی مقدمات کا جائزہ لیا

2023-03-16
کیلرشوپیاں میں بلاک دیوس کا اِنعقاد

کیلرشوپیاں میں بلاک دیوس کا اِنعقاد

2023-03-16
سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے قبل اَز پیدائش او رقبل اَز پیدائشی تشخیصی تکنیک ایکٹ 1994 کا جائزہ لیا

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے قبل اَز پیدائش او رقبل اَز پیدائشی تشخیصی تکنیک ایکٹ 1994 کا جائزہ لیا

2023-03-16
ریاستی درجہ کی بحالی ناگزیر: غلام نبی آزاد

ریاستی درجہ کی بحالی ناگزیر: غلام نبی آزاد

2023-03-16
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.