• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مارچ ۲۲, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مرکزی وزیر نے ٹرائوٹ ریئرنگ یونٹ ٹنگمرگ کا دورہ کیا

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-03
Reading Time: 1min read
A A
0
مرکزی وزیر نے ٹرائوٹ ریئرنگ یونٹ ٹنگمرگ کا دورہ کیا

مرکزی وزیر نے ٹرائوٹ ریئرنگ یونٹ ٹنگمرگ کا دورہ کیا

FacebookTwitterWhatsapp

ٹنگمرگ( بارہمولہ)/03؍مارچ
مرکزی وزیر ماہی پروری ، پشوو ڈیر ی پالن پرشوتم روپالا نے بارہمولہ کے عوامی رسائی پروگرام کے لئے اَپنے دورے کے دوران آنے والے موسم گرما کے لئے ٹرائوٹ فِش فارم ٹنگمرگ میں قائم ایکویریم کم بیداری مرکز کو آپریشنل کیا ہے۔
مرکزی وزیر نے ٹرائوٹ ریئر نگ یونٹ ٹنگمرگ کا معائینہ کیا او ر ماہی پروری کی مختلف سکیموں اور ضلع میں عملائی جارہی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے کسانوں کے ساتھ ایک خصوصی اِستفساری سیشن کا بھی اِنعقاد کیا۔
اُنہوں نے 39 مستفیدین میں ماہی گیری کا سامان تقسیم کیا جن میں 14خواتین بھی شامل ہیں جن میں پی ایم ایم ایس وائی کی اِستفادہ کنندگان پر مبنی سکیموں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
اِس موقعہ پر مرکزی وزیر نے اَفسران کو 2014ء کے تباہ کن سیلاب میں نقصان پہنچانے والے فِش فارم بیلا بارہمولہ کی اَپ گریڈیشن کے لئے تخمینہ تیار کرنے اور ڈی پی آر پیش کرنے کی ہدایت دی۔
اِس سے قبل مرکزی وزیر نے پی ایم ایم ایس وائی / یوٹی کیپکس سکیم کے مختلف اجزأ کے تحت بارہمولہ کے 28مستفیدین کے حق میں 193.1لاکھ روپے کے منظوری نامے تقسیم کئے گئے ۔
تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھی موجود تھیں۔
مرکزی وزیر کو جانکاری دی گئی کہ جموں وکشمیر میں مچھلی کی پیداوار 25.40 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے ۔ جموںوکشمیر یوٹی میں ٹرائوٹ کلچر کی اِجارہ داری ہے اور یہاں ٹرائوٹ کی پیداوار 1,663 ٹن تک پہنچ گئی ہے ۔ سال 2021-22 ء کے دوران محکمہ نے ٹرائوٹ کے 148 لاکھ بیج تیار کئے ہیں اور 14 لاکھ ٹرائوٹ بیج ملک کی دیگر ٹھنڈے پانی والی ریاستوں کو برآمد کئے گئے ہیں۔محکمہ نے ماہی گیروں کو ورکنگ کیپٹل فراہم کرنے کے لئے ماہی گیری شعبے میں 696 کے سی سی کو منظوری دی ہے ۔محکمہ نے پرائیویٹ سیکٹر میں ٹرائوٹ کلچر کی کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے اننت ناگ او ربارہمولہ اَضلاع میں وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ سکیم ( او ڈی او پی) کے تحت ٹرائوٹ مچھلی رکھا ہے ۔ محکمہ ٹرائوٹ مچھلی کی مصنوعات کو جی آئی ٹیگنگ کے لئے رجسٹر کرنے پر بھی غور کر رہا ہے تاکہ دُنیا کے نقشے میں یوٹی کو ٹرائوٹ کی پیداوار کے مرکز کے طورپرپیش کیا جاسکے۔
مرکزی وزیر موصوف کو بتایا گیا کہ محکمہ ماہی پروری شعبے میںجموںوکشمیر یوٹی میں مچھلی کی پیداوار کو دوگنا کرنے کے مقصد سے زراعت کی مجموعی ترقی کے منصوبے ( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت اَگلے پانچ برسوں میں ایک پروجیکٹ کو عملانے جارہا ہے جس کی کل لاگت 283.85کروڑ روپے ہے ۔ اِس پروجیکٹ میں مچھلی کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت بڑھانے ، یوٹی کے تقریباً 2.50 لاکھ نوجوانوں کے لئے براہِ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا کرنے کا تصور کیا گیا ہے ۔ منصوبے کے تحت اہم تکنیکی اقدامات میں مچھلی کی ثقافت کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرنا جیسے آر اے ایس ، بائیو فلاک ، فیڈمل کا قیام ، ہیچری ، آئس پلانٹ وغیرہ پرائیویٹ سیکٹر کے تحت بڑے پیمانے پر اس کے علاوہ ڈیپارٹمنٹل فِش فارمز کی اَپ گریڈیشن اور مضبوطی شامل ہے تاکہ ان کی مکمل صلاحیتوں سے اِستفادہ کیا جاسکے ۔محکمہ ٹرائوٹ کی جینیاتی قوت ، ترقی کی شرح اور بقا کو بہتر بنانے کے لئے ایچ اے ڈی پی کے تحت رینبو اور برائون ٹرائوٹ کی جینیاتی طور پر بہتر آئیڈ کے 100لاکھ خرید رہا ہے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

مشیر بٹھناگر نے جموں میں 14 ویں ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام کا افتتاح کیا

مشیر بٹھناگر نے جموں میں 14 ویں ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام کا افتتاح کیا

2023-03-21
کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری کمیشن ( کے وی آئی سی ) خود کفیل ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں اہم قدم اٹھا رہا ہے

کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری کمیشن ( کے وی آئی سی ) خود کفیل ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں اہم قدم اٹھا رہا ہے

2023-03-21
لفٹینٹ گورنر نے جہلم ریور فرنٹ پر جاری کام کاج کا جائیزہ لیا

لفٹینٹ گورنر نے جہلم ریور فرنٹ پر جاری کام کاج کا جائیزہ لیا

2023-03-21
جھیل ڈل کی شان رفتہ بحال کرنے کی کوشش

جھیل ڈل کی شان رفتہ بحال کرنے کی کوشش

2023-03-21
ہنگامی آرائی اور الزامات و جوابی الزامات کے بیچ جموں کشمیر مالی بجٹ منظور

ہنگامی آرائی اور الزامات و جوابی الزامات کے بیچ جموں کشمیر مالی بجٹ منظور

2023-03-21
پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت نے سرمایہ کاروں کی فیسلٹیشن میٹنگ کی صدارت کی

پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت نے سرمایہ کاروں کی فیسلٹیشن میٹنگ کی صدارت کی

2023-03-16
ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے محکمہ سکل ڈیولپمنٹ کے زیر اِلتوأ عدالتی مقدمات کا جائزہ لیا

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے محکمہ سکل ڈیولپمنٹ کے زیر اِلتوأ عدالتی مقدمات کا جائزہ لیا

2023-03-16
کیلرشوپیاں میں بلاک دیوس کا اِنعقاد

کیلرشوپیاں میں بلاک دیوس کا اِنعقاد

2023-03-16
سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے قبل اَز پیدائش او رقبل اَز پیدائشی تشخیصی تکنیک ایکٹ 1994 کا جائزہ لیا

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے قبل اَز پیدائش او رقبل اَز پیدائشی تشخیصی تکنیک ایکٹ 1994 کا جائزہ لیا

2023-03-16
ریاستی درجہ کی بحالی ناگزیر: غلام نبی آزاد

ریاستی درجہ کی بحالی ناگزیر: غلام نبی آزاد

2023-03-16
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.