مانیٹرنگ//
سری نگر، 7جولائی: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر مٹی کا تودا گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مغل روڈ پرجمعے کے روز ایک بھاری بھر کم مٹی کا تودا گر آیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ روڈ کو کھولنے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے تاہم ٹریفک کو بحال کرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔
دریں اثنا وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔