• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

’آپ کی کھڑکی سے میرا صحن نظر آتا ہے۔۔۔‘ وہ شہری جسے اپنے گھر کی کھڑکی کھولنے کے لیے برسوں انتظار کرنا پڑا

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-22
Reading Time: 1min read
A A
0
’آپ کی کھڑکی سے میرا صحن نظر آتا ہے۔۔۔‘ وہ شہری جسے اپنے گھر کی کھڑکی کھولنے کے لیے برسوں انتظار کرنا پڑا

’آپ کی کھڑکی سے میرا صحن نظر آتا ہے۔۔۔‘ وہ شہری جسے اپنے گھر کی کھڑکی کھولنے کے لیے برسوں انتظار کرنا پڑا

FacebookTwitterWhatsapp

ضلع بڈگام کے دُور دراز گاوٴں میں غلام نبی شاہ کا خاندان برسوں انتظار کے بعد اپنے مکان کی اُن کھڑکیوں کو دوبارہ کھول سکتے ہیں۔ یہ وہ کھڑکیاں ہیں جنھیں اُن کے پڑوسی عبدالغنی شیخ نے مقامی عدالت میں شکایت کے بعد بند کروا دیا تھا۔
شیخ کا اعتراض تھا کہ مکان کی دوسری منزل کی کھڑکیوں سے اُن کے صحن اور مکان پر نظر پڑتی ہے جس سے اُن کی پرائیویسی مجروح ہوجاتی ہے اور مکان کی چھت سے برف اُن کے یہاں گِر سکتی ہے۔
بڈگام کی مقامی عدالت نے 2018 میں کھڑکیاں بند کرنے اور چھت کا رُخ بدلنے کا حکم سُنایا تو غلام نبی شاہ نے سیشن کورٹ میں اپیل کر دی تاہم سیشن جج نے فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کھڑکیاں بند کرنے کا حکم دہرایا۔
2019 میں غلام نبی نے جموں کشمیر ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تو پانچ سال تک بیسیوں سماعتوں کے بعد گذشتہ روز ہائیکورٹ کے جج اتُل سری دھرن نے پرائیویسی کے اعتراض کو بے بنیاد قرار دے کر کہا ’کوئی اپنی زمین میں مکان بنا کر اُس میں کھڑکیاں تو رکھے گا ہی، اگر پڑوسی کو لگتا ہے کہ اس کی پرائیویسی کو خطرہ ہے تو وہ پردے ٹانگ دے یا دیوار اونچی کردے۔‘
قابل ذکر ہے کہ حتمی سماعت کے لیے نہ عبدالغنی شیخ حاضر ہوئے نہ اُن کے وکیل۔ شیخ نے بتایا ’ہمارے وکیل کی ماں بیمار تھی، وہ کئی سماعتوں پر موجود نہیں تھا۔ ہائیکورٹ نے فیصلہ تو سُنایا لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا۔۔۔۔ تاہم جج نے ایکس پارٹی فیصلہ سنا دیا جس کا مطلب ہے کہ اعتراض کرنے والے نے اپنی مرضی سے سماعت میں شرکت نہیں کی جبکہ اُسے نوٹس بھی دیا گیا تھا۔‘
غلام نبی شاہ نے بتایا کہ ’میرا مکان دہائیوں سے بنا ہے۔ یہ 15 سال تک ایک منزلہ مکان تھا، میں نے دوسری منزل پر کام شروع کیا تو پڑوسیوں نے مقامی عدالت سے اس پر عدالت میں شکایت کی جس کے بعد عدالت نے چھت کا رُخ موڑنے اور کھڑیاں بند کرنے کا حکم دیا۔‘
شاہ کہتے ہیں کہ اس حکم کے بعد انھوں نے چھت کا رُخ موڑ دیا تاہم کھڑکیوں کو بند کرنے کے فیصلے کو انھوں نے سیشن کورٹ میں چیلنج کیا تو وہاں سابقہ فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کھڑکیاں بند ہی رکھنے کا حکم دیا گیا۔
اُن کا کہنا ہے کہ چھت کا رُخ انھوں نے اُسی وقت موڑ دیا تھا ’لیکن کھڑکیوں کے بغیر میری فیملی کیسے رہے گی۔‘
دوسری طرف عبدالغنی شیخ اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔ ’یہ انٹرنیٹ کا زمانہ ہے۔ سب کے گھروں میں بہو بیٹیاں ہوتی ہیں۔ صرف چار فٹ کے فاصلے پر دوسری منزل کی کھڑکیاں ہوں گی، کیا یہ انصاف ہے؟‘
غلام نبی اور عبدالغنی دونوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے پانچ سال تک کافی پیسہ خرچ کیا۔ سوال یہ ہے کہ ایسے معاملے عدالتوں میں دہائیوں تک کیوں پڑے رہتے ہیں۔

  • بی بی سی اُردو ، سرینگر

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اننت ناگ کی تاریخ پر مبنی کتاب کی رسم رونمائی

اننت ناگ کی تاریخ پر مبنی کتاب کی رسم رونمائی

2024-08-19
وادی میں مرغ ، ہنس اور بطخ پالنے کا رجحان ختم ہوتا جارہا ہے

وادی میں مرغ ، ہنس اور بطخ پالنے کا رجحان ختم ہوتا جارہا ہے

2024-08-18
رکھشا بندھن سے بازاروں کی رونق بڑھنے کی امید

رکھشا بندھن سے بازاروں کی رونق بڑھنے کی امید

2024-08-18
کشمیری تارکین وطن کیلئےخصوصی ووٹنگ اسکیم متعارف

کشمیری تارکین وطن کیلئےخصوصی ووٹنگ اسکیم متعارف

2024-03-23
رائزنگ بھارت:رسون جوشی اورامیتابھ کانت نےلیاحصہ، کہا۔ اب،وقت بھارت کاہے

رائزنگ بھارت:رسون جوشی اورامیتابھ کانت نےلیاحصہ، کہا۔ اب،وقت بھارت کاہے

2024-03-20
مسلمانوں کوڈرنےکی ضرورت نہیں، امت شاہ

مسلمانوں کوڈرنےکی ضرورت نہیں، امت شاہ

2024-03-20
روزہ میں میڈیکل ٹسٹ کے لئے خون نکالنا

روزہ میں میڈیکل ٹسٹ کے لئے خون نکالنا

2024-03-19
امریکہ کے مشہور ریاپر لل جون نے بھی اسلام قبول کرلیا

امریکہ کے مشہور ریاپر لل جون نے بھی اسلام قبول کرلیا

2024-03-19
کیا برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن ’لاپتا‘ ہیں؟

کیا برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن ’لاپتا‘ ہیں؟

2024-03-18
ہندوستان کے سیاسی تانے بانے کی رونمائی: بی جے پی، انتخابی بانڈز، اور سیاسی فنڈنگ کا ارتقاء

ہندوستان کے سیاسی تانے بانے کی رونمائی: بی جے پی، انتخابی بانڈز، اور سیاسی فنڈنگ کا ارتقاء

2024-03-18
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.