واشنگٹن: امریکی ریاپ اسٹار اور پروڈیوسرلل جون کیلی فورنیا کی ایک مسجد میں کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ جون نے نماز جمعہ سے پہلے لاس اینجلس میں کنگ فہد سمجد جاتے ہوئے ہجوم کے سامنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔
سوشل میڈیا پر دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی ریاپر نے مسجد کے امام کے سامنے پہلے عربی اور پھر انگریزی میں کلمہ شہادت پڑھا۔
اٹلانٹا،جارجیا میں 1972 میں پیدا ہونے والے ریاپر جس کا اصل نام جوناتھن ایچ سمتھ ہے کو 200 کی دہائی کے اوائل میں ہپ ہاپ کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرنے کے طورپر بھی پہچانا جاتا ہے۔
لل جون جنکے سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زیادہ فالوورس ہیں اور یہ صوفیانہ عقائد میں دلچسپی رکھتے ہیں، کی قلیل مدت قبل جاری کردہ میڈیٹیشن البم نے خاصی ہمت افزائی حاصل کی تھی۔ جون امریکی مصنف اور کارکن شان کنگ کے بعد رمضان کے پہلے ہفتہ میں دین اسلام قبول کرنے والے دوسرے امریکی شہری ہیں۔
لِل جون نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کیا جس میں اُنہوں نے لکھا کہ "بھائیوں اور بہنوں” ایمان کے ساتھ ملنے والی زبردست محبت اور حمایت کیلئے آپ تمام کا شکریہ، "الحمدللہ”۔