سرینگر:پڑوسی ممالک پر بھارت کو غیر مستحکم کرنے کا الزا م عائد کرتے ہوئے ڈی جی بی ایس ایف نے کہا کہ ڈرون کی بڑھتی سرگرمیو ں اور دراندازی کی کوششوں سے یہ بات ثابت ہوتا ہے کہ دونوں ممالک امن میں نہیں بلکہ کشیدگی کے حق میں ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق بی ایس ایف کے ڈائریکٹرجنرل پنکج سنگھ کمار نے جمعرات کو فوجی آفیسران کے ساتھ جموں میں لائن آف کنٹرول کے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ بی ایس ایف سربراہ نے پاکستان سے لگنے والی سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے وہاں صورتحال کا جائیزہ لیا جبکہ دورہ کے اختتام پر انہوں نے پاکستان اور چین کا نام لئے بغیر ہی دونوں ممالک بھارت کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہے ۔پکنج سنگھ کمار نے کہا کہ اگرچہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد سے امن قائم ہے تاہم ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوں اور دراندازی کی کوششیں جاری ہے جس کو واضح حوالہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کے لیے بہت اہم وقت ہے کیونکہ ہمارے دونوں پڑوسی ممالک ہمارے خلاف منصوبہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک بھارت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم انہوںنے واضح کر دیا کہ ایسی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا ۔ سنگھ نے مزید کہا کہ ہمارا کردار اب زیادہ اہم ہو گیا ہے کیونکہ ہم بھارتی دفاع کی پہلی لائن ہیں۔کنٹرول لائن پر فوجیوں کے اختیار کردہ اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے انہوںنے سکیورٹی چیلنجز کو زیادہ مؤثر طریقے سے نمٹنے پر زور دیا۔انہوں نے تمام سکیورٹی فورسز کے مابین بہترین ہم آہنگی کو سراہا اور تمام شعبوں کو نظم و ضبط اور پیشہ وارانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔