لندن ، 7 جولائی// اٹلی نے منگل کی دیر شب کھیلے گئے مقابلیمیں پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اسپین کو 4-2 سے شکست دے کر یورو۔ 2020 کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔اب فائنل میچ میں اس کا مقابلہ انگلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ اس پہلے سیمی فائنل میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک 1-1 سے برابری پر رہیں ۔، اس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا ، جس میں اٹلینے بازی مار لی۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں نے اچھا آغاز کیا۔ پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہوسکا اورپہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں اٹلی نے قدرے جارحانہ انداز اپنایا۔ فیڈریکا چیسا نے میچ کے 60 ویں منٹ میں گول کرکے اٹلی کو 1-0 کی برتری دلادی۔ الوارو موراٹا نے میچ کے 80 ویں منٹ میں گول کرکے اسپین کو 1-1 سے برابری پر لا دیا۔اس کے بعد دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک اورپھر اس کے بعد اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہ کرسکیں۔الوارو موراٹاپنالٹی شوٹ آؤٹ میں گول کرنے سے چوک گئے اور اسپین میچ ہار گیا۔اس جیت کے ساتھ ہی اٹلی نے نو سال بعد یورپی چیمپیئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ 11جولائی کو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں ، اٹلی کا مقابلہ اب 11 جولائی کو انگلینڈ اور ڈنمارک کے مابین میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔واضح ہو کہ اس سے قبل اطالوی ٹیم 2012 میں یورو کپ کے فائنل میں پہنچی تھی۔تب اسے اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ اٹلی کی ٹیم 10 ویں بار کسی بڑے ٹورنامنٹ (ورلڈ کپ / یورو کپ) کے فائنل میں پہنچی ہے۔ وہ 10 بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہیں۔ اب تک جرمنی 10 سے زیادہ بار فائنل کھیل چکا ہے۔ جرمنی نے اب تک سب سے زیادہ فائنل (ورلڈ کپ / یورو کپ) کھیلے ہیں۔