• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

افغانستان سے مزید پناہ گزینوں کی پاکستان آمد کا اندیشہ:عمران

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-07
Reading Time: 1min read
A A
0
پاکستان پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کی تلاشی کے لیے وارنٹ حاصل کر لیے

پاکستان پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کی تلاشی کے لیے وارنٹ حاصل کر لیے

FacebookTwitterWhatsapp

اسلام آباد ،7جولائی- پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ہمسایہ ممالک ایران اور ازبکستان کے ساتھ مل کر افغان سیاسی تصفیے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا تاکہ افغانستان میں پائیدار امن آ سکے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر افغانستان میں امن قائم نہ ہوا تو اس سے نہ صرف افغانستان متاثر ہو گا بلکہ ہمسایہ ممالک کو اقتصادی اور تجارتی چیلنجز کے ساتھ ساتھ افغان پناہ گزینوں کی آمد کا چیلنج بھی درپیش ہو سکتا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے ان خدشات کا اظہار ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب افغانستان سے غیر ملکی فورسز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ دوسری جانب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان گزشتہ سال ستمبر سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری مذاکرات کا سلسلہ معطل ہے۔تشدد کی کارروائیوں کی وجہ سے افغانستان کی سیکیورٹی کی صورتِ حال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔عمران خان نے پیر کو گودار میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے پڑوسی ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ سب کو مل کر افغان تنازعے کے سیاسی حل کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔عمران خان نے کہا تھا کہ افغانستان کے تمام پڑوسی ممالک کو مل کر کوشش کرنی چاہیے کہ وہاں انتشار اور خانہ جنگی نہ ہو۔وزیرِ اعظم کے بقول افغانستان میں اگر امن قائم نہیں ہو گا تو اس کا نقصان افغانستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک کو بھی ہو گا۔ ان کے بقول مہاجرین کے نئے چیلنج کے ساتھ ساتھ وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی رابطوں پر بھی منفی اثر پڑے گا۔اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کی کوشش ہے کہ افغانستان میں سیاسی تصفیے کے لیے نہ صرف افغانستان کے پڑوسی ممالک سے بات کی جائے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ طالبان سے بھی بات کی جائے۔حال ہی میں پاکستان کے عسکری حکام نے پارلیمان کی قومی سلامتی کی کمیٹی بریفنگ میں خدشات ظاہر کی تھی کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتِ حال بگڑ سکتی ہے جس کے نتیجے میں ایک بڑی تعداد میں افغان پناہ گزین پاکستان کا رخ کر سکتے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ ایسی صورتِ حال میں پاکستان ان افغان پناہ گزینوں کو پاکستان کے افغانستان سے متصل سرحدی علاقوں تک محدد رکھے گا۔پاکستان کے چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین سلیم خان نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر صورتِ حال معمول کے مطابق ہے اور پاکستان میں نئے افغان پناہ گزینوں کی آمد کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم خان نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کی پاکستان آمد کے خدشے کے پیشِ نظر ان کی عارضی آبادی کاری کے لیے مختلف تجاویز سامنے آ رہی ہیں۔سلیم خان کا کہنا تھا کہ افغان پناہ گزینوں کی پاکستان آمد کے ممکنہ خدشہ کو صرف ایک پہلو سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ اس معاملے کے کئی پہلو ہیں جن میں اقتصادی اور سماجی پہلو بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان پناہ گزینوں کے معاملے پر عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کیوں کہ پاکستان پہلے ہی لگ بھگ 30 لاکھ اندراج شدہ اور غیر اندراج شدہ افغان مہاجرین مقیم ہیں۔افغانستان میں امن کے حوالے سے سلیم خان کا کہنا تھا کہ امن ہوگا تو شاید افغان شہریوں کو کسی دوسرے ملک میں پناہ لینے پر مجبور نہیں ہونا پڑے گا۔ قیامِ امن سے لاکھوں کی تعداد میں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مقیم مہاجرین وطن جا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے حال ہی میں ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے افغانستان میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر اظہارِ تشویش کیا تھا۔ اور کہا تھا کہ اس کے افغانستان کے پڑوسی ممالک پاکستان اور ایران کے لیے سنگین مضمرات ہو سکتے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.