نئی دہلی ، 7 جولائی – وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ وزارت کوآپرٹیو کی تشکیل کو ایک تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے زراعت کے شعبہ کی خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی ۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی کابینہ کی ممکنہ توسیع سے قبل حکومت نے منگل کی رات دیر گئے نئی وزارت کوآپریٹو وزارت کے قیام کا اعلان کیا۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے اپنے بجٹ تقریر میں وزارت کوآپریٹیو تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔مسٹر سنگھ نے بدھ کو ایک ٹویٹ کرکے کہا ،وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی نے ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے ایک الگ وزارت کوآپریٹیو کی تشکیل کی ہے۔ زراعت کے شعبے میں ترقی پر زور دینے کے ساتھ ساتھ زرعی فلاح کے نقطہ نظر سے بھی بہت کارآمد ثابت ہوگا۔ میں اس کے لئے وزیر اعظم کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔اسی اثنا میں ، مسٹر شاہ نے کہا ، "مودی سرکار نے کوآپریٹو سے خوشحالی کے خواب کو سچ کرنے کے لئے ایک علیحدہ کوآپریٹو وزارت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اس بے مثال فیصلے پر وزیر اعظم نریندر مودی جی کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے کہا ، "مودی جی کے اس ویژنری فیصلے سے زراعت اور دیہی شعبے میں خوشحالی کا نیا آغاز ہوگا۔