سری نگر، 7 جولائی// فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے نوشہرہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔جموں میں تعینات دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ بدھ کو پاکستانی جنگجوؤں کے ایک گروپ نے نوشہرہ سیکٹر میں سرحد کے اس پار داخل ہونے کی کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ الرٹ فوجیوں نے یہ کوشش ناکام بنانے کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک کیا ہے۔دفاعی ترجمان کے مطابق مارے گئے جنگجو کے قبضے سے ایک اے کے 47، اس کی چار میگزینیں، دو ہتھ گولے اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ (یو این آئی)