• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

حد بندی کمیشن:پہلگام میں ہائی پروفائیل میٹنگ

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-07
A A
0
حد بندی کمیشن:پہل گام میں ہائی پروفائیل میٹنگ
FacebookTwitterWhatsapp

اننت ناگ،سری نگر//جموں وکشمیر کا4روزہ دورہ کررہے حدبندی کمیشن کیلئے دوسرادن بھی خاصا مصروف رہا ،کیونکہ کمیشن ھٰذا کے اراکین نے بدھ کے روز پہلے پہلگام کلب پہلگام میں جنوبی کشمیرکے چار اضلاع کے ضلعی الیکشن افسروں (ڈپٹی کمشنروں )کیساتھ تقریباً2گھنٹے میٹنگ کی ،جسکے بعد حدبندی کمیشن نے ہوٹل گرینڈ للت سری نگرمیں وسطی اورشمالی کشمیر کے 6، اضلاع کے ضلعی الیکشن افسروں (ڈپٹی کمشنروں )کیساتھ تقریباً2گھنٹے میٹنگ کی ۔دونوں میٹنگوں کے دوران کشمیر کے سبھی10ضلعی الیکشن افسروں نے اپنے اپنے اضلاع کی حدودمیں قائم اسمبلی حلقوں کے کل رقبہ ،آبادی کے تناسب اورووٹروں کی کل تعداد سے متعلق مکمل تفصیلات معہ درکار ضروری مواد اور دستاویزات پیش کیں جبکہ متعلقہ الیکشن افسروں نے ضروری تفصیلات کے بارے میں پائور پوئنٹ پرزنٹیشن بھی دی ۔کشمیرنیوزسروس (کے این ایس )کے مطابق منگل کے روز سری نگرپہنچنے کے بعدگرمائی دارالحکومت میں تقریباً7گھنٹے تک سیاسی لیڈروں ،عوامی نمائندوں اورمختلف گروپوں نیز وفودکیساتھ میٹنگوں میں مصروف رہنے کے بعدحد بندی کمیشن کی چیئرپرسن رنجنا پرکاش ڈیسائی، چیف الیکشن کمیشن سوشیل چندر،ڈپٹی الیکشن کمشنر چندرابھوشن اور جموں وکشمیر کے اسٹیٹ الیکٹورل آفیسر کے کے شرما،بدھ بتاریخ7جولائی کو پہلگام پہنچے ،جہاں انہوں نے دن کے ٹھیک 12بجے سے پہلگام کلب میں جنوبی کشمیر کے چار اضلاع پلوامہ، شوپیان، اننت ناگ اور کولگام کے ضلع الیکشن افسروں(ضلعی ترقیاتی کمشنروں)کے ساتھ میٹنگ شروع کی ۔ذرائع نے بتایاکہ میٹنگ بعددوپہرڈیڑھ بجے تک جاری رہنی تھی ،تاہم متعلقہ ضلع الیکشن افسروں(ضلعی ترقیاتی کمشنروں) کی جانب سے اپنے اپنے اضلاع میں واقع اسمبلی حلقوں کے کل رقبہ ،آبادی کے تناسب اورووٹروں کی کل تعداد سے متعلق مکمل تفصیلات نیز پائورپوئنٹ پرزنٹیشن دینے میں وقت لگا،اسلئے یہ میٹنگ تقریباً2گھنٹے تک جاری رہی ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ لگ بھگ2گھنٹے تک جاری رہنے والی اس طویل میٹنگ کے دوران جنوبی کشمیر کے چار اضلاع کے ضلعی الیکشن افسروںنے حدبندی کمیشن کواسمبلی حلقوں کے رقبہ ،آبادی اورووٹروں کی کل تعدادکے ساتھ ساتھ دیگر تفصیلات سے متعلق دستاویزات پیش کیں ،اوراس دوران حدبندی کمیشن کے اراکین نے ضلعی الیکشن افسروں کیساتھ کئی اسمبلی حلقوں کی سرنو حدبندی کیساتھ ساتھ مختلف اسمبلی حلقوں کے محل وقوع اوروہاں رہنے والے مختلف طبقوں ومذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی ۔حدبندی کمیشن نے ضلعی الیکشن افسروں سے حدبندی کے عمل سے متعلق تجاویز بھی لیں ۔کمیشن کے اراکین نے میٹنگ کے دوران بتایاکہ اسمبلی حلقوں کے بارے میں مکمل اورپختہ تفصیلات ،معلومات اورمواد کی بناء پرہی حدبندی کے جاری عمل کوپایہ تکمیل تک پہنچانے میں آسانی ہوگی ۔پہلگام کلب پہلگام میں جنوبی کشمیرکے چار اضلاع کے ضلعی الیکشن افسروں(ضلعی ترقیاتی کمشنروں)کے ساتھ میٹنگ مکمل کرنے کے بعدپانچ رکنی حدبندی کمیشن کے ارکان سری نگرروانہ ہوئے ۔ذرائع نے بتایاکہ سری نگرپہنچنے کے فوراًحدبندی کمیشن کے اراکین سیدھے ہوٹل گرینڈ للت سری نگرپہنچے ،جہاں انہوںنے مقررہ وقت یعنی سہ پہر4بجے سے وسطی اورشمالی کشمیر کے 6، اضلاع کے ضلعی الیکشن افسروں (ڈپٹی کمشنروں )کیساتھ شروع کی ۔اس میٹنگ کے دوران سری نگر،بڈگام اورگاندربل،بانڈی پورہ، بارہمولہ اورکپوارہ کے ضلع الیکشن افسروں(ضلعی ترقیاتی کمشنروں)نے بھی اپنے اپنے اضلاع کی حدودمیں قائم اسمبلی حلقوں کے کل رقبہ ،آبادی کے تناسب اورووٹروں کی کل تعداد سے متعلق مکمل تفصیلات معہ درکار ضروری مواد اور دستاویزات پیش کیں ۔اس دوران متعلقہ الیکشن افسروں نے اپنے اپنے اضلاع میں واقع اسمبلی حلقوں کے حدوداربہ ،محل وقوع اوردیگرمعلومات کے بارے میں کمیشن کے سامنے پرزنٹیشن پیش کی ۔معلوم ہواکہ وسطی اورشمالی کشمیر کے 6اضلاع کے ضلعی الیکشن افسروں سے بھی حدبندی کمیشن کی چیئرہرسن رنجنا پرکاش ڈیسائی اورچیف الیکشن کمشنر سوشیل چندرا کے علاوہ دیگرممبران نے مختلف اسمبلی حلقوں کے محل وقوع اوروہاں رہنے والے مختلف طبقوں ومذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی ۔ہوٹل گرینڈللت سری نگرمیں یہ میٹنگ شام ساڑھے 5بجے ختم ہونا تھی لیکن یہ میٹنگ لگ بھگ2 گھنٹے تک جاری رہی ۔خیال رہے کل یعنی 8جولائی کوحد بندی کمیشن کی چیئرپرسن رنجنا پرکاش ڈیسائی اوردیگرممبران کشتواڑ میں تین اضلاع بشمول کشتواڑ،ڈوڈہ اوررام بن کے ضلع الیکشن افسروں(ضلعی ترقیاتی کمشنروں)کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔پروگرام کے مطابق 9جولائی کوجموں کے ایک نجی ہوٹل میں حد بندی کمیشن کی چیئرپرسن رنجنا پرکاش ڈیسائی اوردیگر ممبران،7اضلاع بشمول جموں، اودھم پور،سانبہ، کٹھوعہ، ریاسی، راجوری اور پونچھ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔جموں وکشمیر کے سبھی 20اضلاع کے ضلع الیکشن افسران(ضلعی ترقیاتی کمشنروں) کو کہا گیا ہے کہ وہ اسمبلی حلقوں کی سرنو حد بندی کیلئے درکار ضروری مواد اور دستاویزات ان میٹنگوںمیں دستیاب رکھیں۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں سال1994میں کی گئی حدبندی کے مطابق اسمبلی حلقوں کی تعداد 83 ہے ،جن میں سے کشمیرمیں 46اورجموں صوبے میں 37حلقے ہیں ،تاہم رواں حدبندی کے بعدجموں وکشمیر میں اسمبلی حلقوں کی کل تعداد90ہوجائیگی اورباورکیاجاتا ہے کہ ساتوں نئے اسمبلی حلقے جموں صوبے میں معرض وجودمیں لائے جائیں گے اوریوں جموں صوبے میں اسمبلی حلقوں کی تعداد37سے بڑھ کر44ہوجائیگی ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.