سری نگر //(نگران ڈ یسک )جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے پچھل میں عسکریت پسندوں اور سرکاری فوج کے مابین تصادم شروع ہوگیا ہے۔نمائدے کو یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پولیس ، فوج کی 55 آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے پچھل میں ایک کورڈن اور سرچ آپریشن شروع کیا۔جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فائرنگ کے تبادلے سے فورسز پر فائرنگ کردی۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے بھی عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے بارے میںنمائدے کو تصدیق کردی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا گیا تھا ، تاہم انہوں نے اس پیش کش سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ دو عسکریت پسندوں کے پھنسے ہوئے ہیں۔