• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, دسمبر ۲۸, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج

شمالی، جنوبی اور وسطی کشمیر کی کئی آبگاہیں او رندی نالے منجمد

Nigraan News by Nigraan News
5 منٹ پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج

درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر//چلہ کلان کے سخت ترین تیور کے بیچ جموں ، لداخ اور کشمیر شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ جہاں سرینگر میں درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا وہیں جموں میں رواں موسم کی سرد رات درج ہوئی ۔ جموں میں اعلیٰ الصبح دھند سے معمول کی زندگی متاثر رہی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کی ہے کہ سال رواں کے آخر تک ابر آلود موسمی صورتحال کے بیچ موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 29دسمبر کی شام کو کچھ ایک مقامات پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کشمیر ، جموں اور لداخ میں چلہ کلان کی شدید ٹھنڈ جاری ہے ۔ وادی کے تمام اضلاع کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی دھند کے بیچ سردی کی لہر میں آئے دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات کے درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3.7 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی،۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کپواڑہ قصبے میں پارہ منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں گزشتہ رات شمالی کشمیر کے علاقے میں منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا۔ اسی طرح سے قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں گزشتہ رات 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معمول سے 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا اور جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لداخ کے لیہہ اور کرگل میں بالترتیب منفی 11.0 ڈگر ی اور 10.0 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے 26 سے 30 دسمبر تک عام طور پر ابر آلود موسم کی توقع ہے اور 29 دسمبر کی رات سے لیکر 30دسمبر کی صبح تک شمالی، شمال مغربی اور وسطی کشمیر کے اونچے مقامات وقفے وقفے سے ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ ۔اسی طرح لداخ خطے کے دراس میں بھی درجہ حرارت بہت ہی حد تک نیچے آگیا ہے ۔ شدید سردی کی وجہ سے شہر سرینگر اور دیگر علاقوں میں آبی ذخائر منجمد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بھارت جوڑو یاترا کا مسئلہ:ڈاکٹر فاروق، محبوبہ سمیت کئی لیڈران ہوں گے شریک

بھارت جوڑو یاترا کا مسئلہ:ڈاکٹر فاروق، محبوبہ سمیت کئی لیڈران ہوں گے شریک

5 منٹ پہلے
کچھ لوگ جموں کشمیر کے پُر امن حالات سے خوش نہیں : دلباغ سنگھ

کچھ لوگ جموں کشمیر کے پُر امن حالات سے خوش نہیں : دلباغ سنگھ

5 منٹ پہلے
پڑوسی ملک کا جموں کشمیر میں درپردہ جنگ جاری:راجناتھ سنگھ

پڑوسی ملک کا جموں کشمیر میں درپردہ جنگ جاری:راجناتھ سنگھ

5 منٹ پہلے
ڈی آئی پی آر نے نیشنل رولر سکیٹنگ گولد میڈلسٹ کو مبارک باد دی

ڈی آئی پی آر نے نیشنل رولر سکیٹنگ گولد میڈلسٹ کو مبارک باد دی

5 منٹ پہلے
تمام دیہاتوں میںمناسب حفظان صحت کو یقینی بنایا جائے:چیف سکریٹری

تمام دیہاتوں میںمناسب حفظان صحت کو یقینی بنایا جائے:چیف سکریٹری

5 منٹ پہلے
جموں کشمیر کی بے روزگاری کی شرح میں کافی کمی: رامیشور تیلی

جموں کشمیر کی بے روزگاری کی شرح میں کافی کمی: رامیشور تیلی

5 منٹ پہلے
دھمکیاں آئی ایس آئی کا آزمودہ حربہ: ڈی جی پی

دھمکیاں آئی ایس آئی کا آزمودہ حربہ: ڈی جی پی

5 منٹ پہلے
مہلوک جنگجو شہری ہلاکتوں میں ملوث تھے: وجئے کمار

مہلوک جنگجو شہری ہلاکتوں میں ملوث تھے: وجئے کمار

5 منٹ پہلے
گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے کشمیر کے بازاروں میں لوگوں کا ہجوم

گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے کشمیر کے بازاروں میں لوگوں کا ہجوم

5 منٹ پہلے
قومی سلامتی کے خطرہ کےپیش نظر 104یوٹیوب چینلوں کو بند کیا گیا:انو راگ ٹھاکر

جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی : انوراگ ٹھاکر

5 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.