مانیٹرنگ
سرینگر//خشک موسم اور صبح کے وقت دھند کے بیچ وادی کشمیر اور لداخ میں کم سے کم درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوا ہے، تاہم اسی دوران زیادہ تر مقامات پر جمعہ کو بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا۔وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شمال وجنوب میں درجہ حرارت نکتہ انجماد سے گرجانے کے باعث میدانی علاقے بھی سردی کی شدیدلپیٹ میں آگئے ہیں۔ جمعہ کی صبح بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے سے اہم شاہراہوں اور سڑکوں پرگاڑیوں کو ہیڈ لائٹس کا استعمال کرناپڑا۔سی این ایس کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے جبکہ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی زد میں آ گیا ہے۔ادھر وادی میںشدید سردی کے بیچ صبح و شام کے شدید دھند ہوتی ہے جس کے نتیجے میں چلنے پھرنے میں دشواریاں پیش آتی ہے وادی کشمیر میں دن بھر کھلی دھوپ نکالنے کے باعث سردی کی شدید لہر جاری ہے اور راتیں انتہائی سرد ہونے لگی ہے۔ اسی دوران وادی کشمیر میں جاری شدید سردی کی لہر کے بیچ خطہ لداخ میں رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔اسی دوران راجدھانی سری نگر میں اس سیزن کی اب تک کی دوسری سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ رات منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے آج کم سے کم درجہ حرارت0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔ گزشتہ اتوار کو سری نگر میں منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت دیکھا گیا جو اس موسم کی اب تک کی سرد ترین رات تھی۔جمعہ کی صبح بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے سے اہم شاہراہوں اور سڑکوں پرگاڑیوں کو ہیڈ لائٹس کا استعمال کرناپڑا دھند کے باعث حدنگاہ صفر رہ گئی جس کے بعد گاڑیوں کو ہیڈ لائٹس چا لو رکھنے پڑ ی۔سردی کی شدید لہر کے بعد اونی لباس اور گرم ملبوسات کی طلب بڑھ گئی ہے۔ شدید ترین سردی کی وجہ سے مارکیٹوں اور بازاروں میں شہری آگ جلا کر سردی کے اثرات کو کم کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔سردی بڑھتے ہی گیس اور لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا