• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جنوری ۳, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پھریمچھلی(موکڈ فش( کشمیر کی سردیوں کی لذت

Nigraan News by Nigraan News
3 منٹ پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
پھریمچھلی(موکڈ فش( کشمیر کی سردیوں کی لذت
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر۔//موسم سرما کے دوران وادی کشمیر میں لوگوں کے دسترخوان پر سجنے والی سموکڈ فش یا پھری ایک روائتی ڈش ہے جو سردیوں میں سب سے لذیذ اور غذائیت سے بھرپور پکوانوں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔ یہ اپنے دھواں دار ذائقے اور نازک ساخت کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ مغربی ممالک میں اس کا چلن عام ہے۔ ایک سرخی مائل بھوری سموکڈ فش کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سردی سے متعلق بیماریوں کے خلاف زبردست مزاحمت فراہم کرتی ہے۔ کشمیر میں موسم سرما کے دوران منفی درجہ حرارت میں اس خاص پکوان کا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ ان کے کھانے سے جسم میں گرمی بھی پیدا ہوتی ہے۔ اس مخصوص smoked fish کو تیار کرنے کا روائتی عمل بھی کافی دلچسپ اور قابل دید ہے۔ موسم خزاں کے اختتام سے ہی سرینگر سمیت تمام آبی ذخائر کے قریب والے علاقوں کے لوگ اپنے روائتی مچھلی بھننے کے کام میں لگ جاتے ہیں۔ در اصل یہ عمل موسم خزاں کے دوران ہی شروع ہوجاتا ہے جب قریبی علاقوں سے جنگلی گھاس "ناری گیس” کا جمع کرنا شروع ہوتا ہے جس کے بعد اس گھاس کو سوکھا نے کے لئے رکھ دیا جاتا ہے۔ بعد میں سرما کے دوران تازه مچھلیاں پکڑی جاتی ہیں۔ انہیں اچھے طریقے سے صاف کر کے سُکھا لیا جاتا ہے اور پھر ان مچھلیوں کو جمع شدہ خشک گھاس سے ترتیب دیئے گئے پلیٹ فارم کی تہوں میں رکھ کر بھنا جاتا ہے۔ فاری کی تیاری کے لیے مچھلی کو اس وقت تک بھنا جاتا ہے جب تک کہ وہ تمام مطلوبہ صفات حاصل نہ کر لے عام طور پر اس عمل میں ایک سے دو گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ زرعی یونیورسٹی کشمیر سے فشریز میں ماسٹرس کی ڈگری حاصل کرنے والے جہاں زیب کے مطابق سموکڈ یا پھری کے بہت سے فوائد ہیں۔ اس کے مطابق یہ دھوئیں کی جراثیم کش خصوصیات کی وجہ سے نقصان دہ مائکروجنزموں سے بچاتا ہے۔ کیمیائی اجزاء جیسے ایسٹک ایسڈ فنگس، بیکٹیریا کی افزائش کو روکتے ہیں اور وائرل سرگرمیوں کو روکتے ہیں۔ ہر موسم سرما میں کشمیر کے بازاروں میں سیکڑوں کلوگرام سموکڈ فش فروخت کی جاتی ہیں۔ ان مچھلیوں سے بھری ٹوکریوں کے ساتھ خواتین کو سرینگر کے مختلف حصوں میں خاص طور پر تیار کی گئی اس مچھلی کو فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم گزشتہ چند برس کے دوران اس رجحان میں کافی حد تک کمی رونما ہوئی ہے۔ سرینگر کے مضافات میں شفیق احمد ان بهنی ہوئی مچھلیوں کا کام بڑی ہی تندہی سے انجام دیتے ہیں۔ یہ موسم سرما کے دوران ان کی کمائی کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نےزبیرقریشی کو بتایا کہ پہلے کئی خاندان اس کام کے ساتھ وابستہ تھے تاہم اب صرف چند گھر ہی اس کام کو وادی میں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وادی بھر میں موسم خشک، شبانہ سردیوں میں اضافہ

وادی بھر میں موسم خشک، شبانہ سردیوں میں اضافہ

3 منٹ پہلے
راجوری واقعہ میں ملوث ملی ٹینٹوں کو سخت سزا دی جائیگی:دلباغ سنگھ

راجوری واقعہ میں ملوث ملی ٹینٹوں کو سخت سزا دی جائیگی:دلباغ سنگھ

3 منٹ پہلے
ہندوستان پہلے ہی 1947 میں مذہبی خطوط پر تقسیم کا سامنا کر چکا ہے: گورنر کیرالہ

ہندوستان پہلے ہی 1947 میں مذہبی خطوط پر تقسیم کا سامنا کر چکا ہے: گورنر کیرالہ

3 منٹ پہلے
ہلکی برفباری کے بعد کئی مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

ہلکی برفباری کے بعد کئی مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

3 منٹ پہلے
سال 2022میں کشمیر ی پنڈتوں سمیت 29شہری ازجان

سال 2022میں کشمیر ی پنڈتوں سمیت 29شہری ازجان

3 منٹ پہلے
موسم خشک مگر ابر آلود، پہلگام اور گلمرگ میں سیزن کی سرد ترین راتیں ریکارڈ

موسم خشک مگر ابر آلود، پہلگام اور گلمرگ میں سیزن کی سرد ترین راتیں ریکارڈ

3 منٹ پہلے
اننت ناگ میں مبینہ طور سرکاری اراضی پر تعمیر ایک جنگجو کے مکان کی توسیعی دیوار مسمار

اننت ناگ میں مبینہ طور سرکاری اراضی پر تعمیر ایک جنگجو کے مکان کی توسیعی دیوار مسمار

3 منٹ پہلے
کٹھوعہ میں دلدوز سڑک حادثہ، تین افراد از جان، ایک زخمی

کٹھوعہ میں دلدوز سڑک حادثہ، تین افراد از جان، ایک زخمی

3 منٹ پہلے
سال نو کی آمد کے پیش نظر کٹرہ میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر پر عقیدت مندوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر کٹرہ میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر پر عقیدت مندوں کا بھاری رش

3 منٹ پہلے
'کہانی دیکھ کر حیران رہ گئے:کانگریس میں واپسی کی افواہیں بے بنیاد:آزاد

‘کہانی دیکھ کر حیران رہ گئے:کانگریس میں واپسی کی افواہیں بے بنیاد:آزاد

3 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.