• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, جنوری ۷, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

قہر انگیز سردی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

8اور 9جنوری کوبرفباری کا امکان

Nigraan News by Nigraan News
4 منٹ پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
قہر انگیز سردی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

قہر انگیز سردی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتریPHOTO BY BILAL BAHADUR

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر//وادی کشمیر میں شدید سردیوں کا قہر جاری ہے جس دوران گزشتہ رات درجہ حرارت میں قدرے بہتری دیکھنے کو ملی ہے محکمہ موسمیات نے7کی شام سے موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی8اور9جنوری کو برف باری کی پیش گوئی کی ہے جبکہ جموں میں میدانی علاقوں میں بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق محکمہ موسمیات کی طرف سے برف و باراں کے دو مختصر مرحلوں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج بر قرار ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں دو مغربی ہواؤں کی لہروں کے داخل ہونے کا امکان ہے جن کے نتیجے میں وادی میں7 جنوری سے موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران8 سے9 جنوری کو برف باری ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 11 سے14 جنوری تک وادی میں درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں یہ دوسرا مرحلہ ہوگا۔ادھر بیکن نے زوجیلا پاس کو سنیچر سے موسم کی تبدیلی کے پیش نظر سے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے تاکہ کوئی گاڑی یا مسافر درماندہ نہ رہے انہوں نے کہا کہ یہ اعلان سرکار ی طور کی جاتی ہت۔ ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے۔اس دوران جمعہ کے روز وادی کشمیر میں شدید سردی محسوس کی گئی ہے جبکہ دن بھر سوج نظر نہیں آیا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی18.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔بتادیں کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اور اس دور حکومت21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران سردیوں کی شدت کمی واقع ہوجاتی ہے تاہم بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری کی پیش گوئی کے بعد محکمہ موسمیات زوجیلا پاس کو سنیچر کے روز سے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے کیوں کی موسمیات نے پہلے ہی زوجیلا اور سادھنا کے علاوہ مغل روڑ پر زیادہ برف باری کی پیش گوئی کی تھی ۔

 

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

محکمہ آر اینڈ بی کی تنظیم نو، اہم فیصلوں پر حکم نامہ جاری

محکمہ آر اینڈ بی کی تنظیم نو، اہم فیصلوں پر حکم نامہ جاری

4 منٹ پہلے
محکمہ موسمیات کا وادی کیلئے نیا موسمی کیلنڈر جاری

7جنوری کے بعد ممکنہ برفباری

4 منٹ پہلے
سی آر پی ایف کی 18کمپنیاں تعینات

راجوری و پونچھ میں سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ

4 منٹ پہلے
خصوصی پوزیشن کی منسوخی سے دیرینہ خواب پورا ہوا

خصوصی پوزیشن کی منسوخی سے دیرینہ خواب پورا ہوا

4 منٹ پہلے
چمبلواس بانہال کے قریب سڑک حادثہ ،نورباغ کانوجوان اعجاز احمد ازجان

چمبلواس بانہال کے قریب سڑک حادثہ ،نورباغ کانوجوان اعجاز احمد ازجان

4 منٹ پہلے
جموں و کشمیر سیاحوں کا مرکز بن گیا ہے، اب دہشت گردی کا مرکز نہیں: مرکزی وزارت داخلہ

جموں و کشمیر سیاحوں کا مرکز بن گیا ہے، اب دہشت گردی کا مرکز نہیں: مرکزی وزارت داخلہ

4 منٹ پہلے
مہذب معاشرے میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں: راجوری حملوں پر کھرگے

مہذب معاشرے میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں: راجوری حملوں پر کھرگے

4 منٹ پہلے
پھریمچھلی(موکڈ فش( کشمیر کی سردیوں کی لذت

پھریمچھلی(موکڈ فش( کشمیر کی سردیوں کی لذت

4 منٹ پہلے
وادی بھر میں موسم خشک، شبانہ سردیوں میں اضافہ

وادی بھر میں موسم خشک، شبانہ سردیوں میں اضافہ

4 منٹ پہلے
راجوری واقعہ میں ملوث ملی ٹینٹوں کو سخت سزا دی جائیگی:دلباغ سنگھ

راجوری واقعہ میں ملوث ملی ٹینٹوں کو سخت سزا دی جائیگی:دلباغ سنگھ

4 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.