• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جنوری ۲۲, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیرکے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھاری برف و باراں کا امکان

Nigraan News by Nigraan News
6 منٹ پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
کشمیرکے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھاری برف و باراں کا امکان

کشمیرکے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھاری برف و باراں کا امکان

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر 22جنوری(یواین آئی)شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہونے کے بیچ وادی کے بالائی علاقوں میں اتوار کی صبح جب لوگ نیند سے جاگے تو اُن کے استقبال کے لئے برف کی مہین سی چادر بچھی ہوئی تھی۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں دوران شب 0.6 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 4.0 سینٹی میٹر اور 7.3 سینٹی میٹر اور کوکر ناگ میں 1.5 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آنے والے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی میں کہیں کہیں درمیانہ درجے اور کہیں پر بھاری برف باری کا امکان ہے
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کے بالائی علاقوں میں خاص کر اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھاری برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ22 سے24 جنوری تک میدانی علاقوں میں درمیانی درجے جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اور اس دور حکومت21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔
اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران سردیوں کی شدت کمی واقع ہوجاتی ہے تاہم بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں دھماکے:این آئی اے کی اعلیٰ سطحی ٹیم وارد جموں

جموں دھماکے:این آئی اے کی اعلیٰ سطحی ٹیم وارد جموں

6 منٹ پہلے
سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے پھر بند

سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے پھر بند

6 منٹ پہلے
جموںسرورمیں سڑک حادثہ، میاں بیوی از جان

جموںسرورمیں سڑک حادثہ، میاں بیوی از جان

6 منٹ پہلے
نروال دھماکہ، ایل جی سنہا کی سخت مذمت

نروال دھماکہ، ایل جی سنہا کی سخت مذمت

6 منٹ پہلے
جموں کے نروال علاقے میں دو دھماکے، 6 زخمی

جموں کے نروال علاقے میں دو دھماکے، 6 زخمی

6 منٹ پہلے
ضلع ترقیاتی کمشنرشوپیان کی ٹائون ڈرافٹ ماسٹر پلان اور دیرپا سٹی ڈیو لپمنٹ پلان میٹنگ کی صدارت

ضلع ترقیاتی کمشنرشوپیان کی ٹائون ڈرافٹ ماسٹر پلان اور دیرپا سٹی ڈیو لپمنٹ پلان میٹنگ کی صدارت

6 منٹ پہلے
راہل گاندھی یاترا سے قبل کانگریس کی کشمیر کے تئیں غلطیوں کا جواب دیں: رویندر رینا

راہل گاندھی یاترا سے قبل کانگریس کی کشمیر کے تئیں غلطیوں کا جواب دیں: رویندر رینا

6 منٹ پہلے
19تا 22جنوری ہلکی تا درمیانہ درجہ کی برفباری کی پیشگوئی

19تا 22جنوری ہلکی تا درمیانہ درجہ کی برفباری کی پیشگوئی

6 منٹ پہلے
جہاں انتخابات ہونے ہیں وہاں منتخب حکومت ہونی چاہیے، حد بندی کا عمل اور دیگر کارورائی مکمل کی گئی /الیکشن کمیشن آف انڈیا

جموں و کشمیر میں دیگر ریاستی انتخابات کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے کرائے جائیں گے

6 منٹ پہلے
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا راج قائم ، پہلگام سرد ترین مقام

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا راج قائم ، پہلگام سرد ترین مقام

6 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.