مانیٹرنگ//
نئی دلی//مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے منگل کو پارلیمنٹ کو مطلع کیا کہ ہندوستان کو 2021-22 میں 89,127 ملین امریکی ڈالر کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں، جو کہ ایک سال میں اب تک کی سب سے زیادہ موصول ہوئی ہے۔ پنکج چودھری نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔وزیر نے آر بی آئی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2017-18 میں، ترسیلات زر 69,129 ملین امریکی ڈالرتھی، اور اس کے بعد سے بڑھ رہی ہے۔ تاہم وزیر نے کہا کہ ترسیلات زر سے متعلق ملک وار ڈیٹا مرتب نہیں کیا گیا ہے۔تاہم، وزیر نے ہندوستان کو آنے والی ترسیلات میں بڑے ممالک کا ڈیٹا شیئر کیا۔ امریکہ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، سنگاپور، اور سعودی عرب سرفہرست پانچ بڑے ممالک ہیں جہاں سے ہندوستان کو اس طرح کی ادائیگیاں ملتی ہیں۔ مزید، روپے کی قدر کے بارے میں، وزیر نے کہا کہ ہندوستانی روپے کی قدر مارکیٹ سے متعین ہوتی ہے اور آر بی آئی غیر ملکی زر مبادلہ کی منڈیوں پر کڑی نظر رکھتا ہے اور شرح مبادلہ میں ضرورت سے زیادہ اتار چڑھاؤ کے بغیر، مارکیٹ کے حالات کو منظم رکھنے کے لیے مداخلت کرتا ہے۔