• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, نومبر ۹, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اونتی انکاؤنٹر: مہلوک جنگجو کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں براہ راست ملوث تھا: اے ڈی جی پی کشمیر

Nigraan News by Nigraan News
2023-02-28
Reading Time: 1min read
A A
0
عاشورہ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا : اے ڈی جی پی وجے کمار

عاشورہ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا : اے ڈی جی پی وجے کمار

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ//
سری نگر،28فروری// جنوبی کشمیر کے پدگام پورہ اونتی پورہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مقامی جنگجو ہلاک جبکہ ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی جوان بھی از جان ہوا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں ملوث تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ اونتی پورہ کے پدگام پورہ گاوں میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو درمیانی شب محاصرے میں لے لیا اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی ۔
انہوں نے کہاکہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا او راس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔
ان کے مطابق کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں ایک جنگجو ہلاک ہوا جس کی بعد میں شناخت عاقب مشتاق بٹ ساکن پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہجنگجوئوںکی ابتدائی فائرنگ میں دو فوجی زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں ایک اہلکار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔
کشمیر زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ پدگام پورہ گاوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر اور منگل کی درمیانی شب علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ منگل اعلیٰ الصبح سلامتی عملے نے جوں ہی مشتبہ مقام کی اور پیش قدمی شروع کی تووہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔
ان کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک مقامی جنگجو مارا گیا جس کی بعد میں شناخت عاقب مشتاق بٹ کے بطور ہوئی ۔
اے ڈی جی پی نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں براہ راست ملوث تھا۔
انہوں نے کہاکہ عاقب مشتاق نے پہلے حز ب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی اور بعدازاں ٹی آر ایف نامی ممنوع تنظیم میں شامل ہوئے۔
انہوں نے بتایاکہ تصادم کی جگہ اسلحہ و گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

افسران دیانتداری کا مظاہرہ کریں:ایل جی

افسران دیانتداری کا مظاہرہ کریں:ایل جی

2023-10-31
پولیس چیزوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتی: دلباغ سنگھ

پولیس چیزوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتی: دلباغ سنگھ

2023-10-31
رشوت سے پاک جموں کشمیر ہمارا مشن:ایل جی

رشوت سے پاک جموں کشمیر ہمارا مشن:ایل جی

2023-10-31
ایل جی سنہا نےسڑکوں اور عوامی مقامات پر اسمارٹ سٹیز مشن کی 2 روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔

ایل جی سنہا نےسڑکوں اور عوامی مقامات پر اسمارٹ سٹیز مشن کی 2 روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔

2023-10-26
جموں کشمیر کو بااختیار بنانے کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا اہم ہے: ایل جی سنہا

جموں کشمیر کو بااختیار بنانے کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا اہم ہے: ایل جی سنہا

2023-10-26
سرحدی صورتحال مستحکم ہے: آرمی چیف جنرل منوج پانڈے

سرحدی صورتحال مستحکم ہے: آرمی چیف جنرل منوج پانڈے

2023-10-26
جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو جنگجو ہلاک

جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو جنگجو ہلاک

2023-10-26
انڈیا اتحاد کسی بھی الیکشن میں بھاجپا کیلئے خطرہ نہیں: اشوک کول

انڈیا اتحاد کسی بھی الیکشن میں بھاجپا کیلئے خطرہ نہیں: اشوک کول

2023-10-26
اگلے برس جولائی تک 100فیصدی سمارٹ میٹر لگانے کا ہدف

اگلے برس جولائی تک 100فیصدی سمارٹ میٹر لگانے کا ہدف

2023-10-26
15ویں کور ہیڈکوارٹر پر سیکورٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد،سرما میں سیکورٹی کی فعالیت پر تبادلہ خیال

15ویں کور ہیڈکوارٹر پر سیکورٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد،سرما میں سیکورٹی کی فعالیت پر تبادلہ خیال

2023-10-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.