مانیٹرنگ//
سری نگر،7مارچ//جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے پیر کے روز کہاکہ یونین ٹریٹری میں اسمبلی چناو کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے کولگام میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پولنگ بوتھوں اور ووٹر لسٹوں کو نئے سرے سے تشکیل دینے کی کارروائی نومبر کے آخری ہفتے میں مکمل ہوئی ۔
اُن کے مطابق چناو کمیشن کی جانب سے سب کام مکمل ہو چکا ہے لہذا اب الیکشن کی تاریخ کا انتظار ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات بہت جلد ہونگے اور بی جے پی نے بھی تیاری شروع کی ہے۔
اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں اسمبلی چناو کے حوالے سے کسی بھی وقت اعلان ہو سکتا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی اسمبلی چناو کے حوالے سے مرکزی حکومت کا موقف واضح کیا ۔
اشوک کول کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں الیکشن کرانے کا فیصلہ چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کو کرنا ہے بھارتیہ جنتاپارٹی الیکشن کے لئے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے جموں وکشمیر میں چناو کے حوالے سے سرگرمیاں بڑے پیمانے پر شروع کی ہیں۔
بی جے پی جنرل سیکریٹری نے مزید بتایا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آے گی اور وزیرا علیٰ بھی بھاجپا کا ہی ہوگا۔