• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مارچ ۲۲, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان راہل مشتاق

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-07
Reading Time: 1min read
A A
0
غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان راہل مشتاق

غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان راہل مشتاق

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ//
سری نگر،7 مارچ //جموںو کشمیر میں جہاں لوگوں کو کھانے کے لئے چکن فراہم کرنے کی غرض سے پولٹری فارم قائم کئے جاتے ہیں وہیں سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان نے ایک ایسے پولٹری فارم کا قیام وجود میں لایا ہے جہاں لوگ چکن کھانے کے لئے بلکہ گھروں کی زینت و زیبائش بڑھانے کےشوق کو پورا کرنے کے لئے غیر ملکی نسل کے مرغوں کے جوڑے خریدتے ہیں۔سری نگر کے الٰہی باغ سے تعلق رکھنے والے راہل مشتاق نے سال 2021 میں کشمیر یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد باہر جاکر کسی کمپنی میں نوکری کرنے کے بجائے غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پولٹری فارم قائم کیا ہے جو نہ صرف ان کے بچپن کے شوق پورا کرنے کا ایک ذریعہ ہے بلکہ ان کے روزگار کا بھی ایک موثر وسیلہ ہے۔انہوں نے یو این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران کہا: ’جانوروں کو پالنے پوسنے کا شوق بچپن سے ہی تھا اور اب یہی شوق میرا کاروبار اور روزی روٹی کا ذریعہ بھی بن گیا‘۔ان کا کہنا تھا: ’کورونا لاک ڈاؤن کے دوران جب سب کچھ ٹھپ تھا تو میں نے ولایت سے مرغوں کے کچھ جوڑے لائے اور آن لائن ان کی نمائش کی تو ایک اچھا رسپانس ملنے لگا‘۔موصوف نوجوان نے کہا کہ ترکی جہاں مختلف ملکوں جیسے امریکہ،نیدر لینڈ، آئر لینڈ وغیر کے مرغوں کے نسل کے انڈے دستیاب ہوتے ہیں میں وہاں سے انڈے اور مرغے بھی لاتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس وقت پچیس سے تیس قسموں کی نسل کے مرغوں کے جوڑے موجود ہیں جن کی قیمتیں بھی الگ الگ ہیں۔ان کا کہنا تھا: ’میں نے اس کاروبار میں دس سے پندرہ لاکھ روپیوں کی سرمایہ کاری کی اور میرا یہ کاروبار فروغ پا رہا ہے‘۔راہل مشتاق نے کہا کہ امریکن نسل کے مرغے کے ایک جوڑے کی قیمت پچاس سے سٹھ ہزار روپیے ہے۔انہوں نے کہا: ’لوگ اپنا شوق پورا کرنے کے لئے آتے میرے فارم پر آتے ہیں اور اپنی پسند کے جوڑے خریدتے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میرے پاس مختلف قسموں کے قریب دو سو جوڑے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس جوڑے کی قیمت دس ہزار روپیے ہے اس کے انڈے کی قیمت دو سو روپیے ہے۔موصوف نوجوان نے کہا کہ مجھے مختلف ریاستوں سے آن لائن آڈرز بھی ملتے ہیں جن کو میں ان کی پسند کے جوڑے بھیجتا ہوں۔انہوں نے کہا: ’یہ ایک اچھا کاروبار ہے جتنی محنت کی جائے گی اتنا یہ بھی ترقی کرسکتا ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں میں اس کے متعلق جس قدر جانکاری پھیل رہی ہے اسی قدر یہ کاروبار بھی ترقی کی منزلیں طے کرتا ہے۔راہل مشتاق نے وادی کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ ڈگری حاصل کرنے کے بعد نوکری کی تلاش میں بیٹھنے سے بہتر ہے کہ اپنا کوئی کاروبار شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا: ’ایسا کرنے سے ہم نہ صرف اپنا روزگار کما سکتے ہیں بلکہ دوسروں کی روزی روٹی کی سبیل بھی کرسکتے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ محنت کرنے سے کسی بھی منزل تک پہنچا جا سکتا ہے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اپنے آپ کو کسی کمپنی میں نوکری کرنے تک محدود رکھنا صحیح نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کے اے ایس کے لئے پری لمنری امتحان بھی کوالیفائی کیا لیکن اپنے شوق کو ہی اپنے کاروبار کے بطور اختیار کیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پہل گام کے چندن واری علاقہ میں سیاح تازہ برفباری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے۔۔۔فوٹو؛ساحل میر

پہل گام کے چندن واری علاقہ میں سیاح تازہ برفباری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے۔۔۔فوٹو؛ساحل میر

2023-03-20
خوشگوار موسم کے بیچ نشاط باغ کا دلفریب اور خوبصورت منظر۔۔۔فوٹو؛ساحل میر

خوشگوار موسم کے بیچ نشاط باغ کا دلفریب اور خوبصورت منظر۔۔۔فوٹو؛ساحل میر

2023-03-17
بہار کی آمد کیساتھ ہی وادی میں کھلے ہوئے درختوں کا خوبصورت منظر۔۔۔فوٹو ( ساحل میر)

بہار کی آمد کیساتھ ہی وادی میں کھلے ہوئے درختوں کا خوبصورت منظر۔۔۔فوٹو ( ساحل میر)

2023-03-16
باغ گل لالہ کو سیاحوںکیلئے سجانے کی تیاریاں زوروں پر۔۔۔فوٹو؛ساحل میر

باغ گل لالہ کو سیاحوں کیلئے سجانے کی تیاریاں زوروں پر۔۔۔فوٹو؛ساحل میر

2023-03-14
وادی میں بہار کی آمد کیساتھ ہی باغات میں سیاحوں کا رش بڑھنے لگا۔۔۔فوٹو؛ساحل میر

وادی میں بہار کی آمد کیساتھ ہی باغات میں سیاحوں کا رش بڑھنے لگا۔۔۔فوٹو؛ساحل میر

2023-03-12
بادام وآر پارک میں شہری کرسی پر بیٹھے ہوئے دھوپ کا مزہ لیتے ہوئے۔۔۔فوٹو؛ساحل میر

بادام وآر پارک میں شہری کرسی پر بیٹھے ہوئے دھوپ کا مزہ لیتے ہوئے۔۔۔فوٹو؛ساحل میر

2023-03-10
کوہ ماران کے دامن میں واقع بادام وآر میں غیر ریاستی سیاح تصویر لیتے ہوئے۔۔۔فوٹو؛ساحل میر

کوہ ماران کے دامن میں واقع بادام وآر میں غیر ریاستی سیاح تصویر لیتے ہوئے۔۔۔فوٹو؛ساحل میر

2023-03-08
وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں نالہ سندھ کے اُوپر نئے گول عکس کے پل کا منظر۔۔۔۔فوٹو؛ساحل میر

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں نالہ سندھ کے اُوپر نئے گول عکس کے پل کا منظر۔۔۔۔فوٹو؛ساحل میر

2023-03-07
وادی میں موسم بہار کی آمد سے قبل درختوں کی ٹہنیوں پر کھلے ہوئے پھول۔۔۔فوٹو؛ساحل میر

وادی میں موسم بہار کی آمد سے قبل درختوں کی ٹہنیوں پر کھلے ہوئے پھول۔۔۔فوٹو؛ساحل میر

2023-03-05
موسم بہار سے قبل سرینگر کی بادام وآر کا ایک خوبصورت منظر۔۔۔فوٹو؛ساحل میر

موسم بہار سے قبل سرینگر کی بادام وآر کا ایک خوبصورت منظر۔۔۔فوٹو؛ساحل میر

2023-03-04
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.