• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جولائی ۱۷, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پنچایتی راج کے نمائندے پی ایم مودی کی فلاحی اسکیموں کو آخری میل تک لیکرجائیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Nigraan News by Nigraan News
2023-04-01
Reading Time: 1min read
A A
0
پنچایتی راج کے نمائندے پی ایم مودی کی فلاحی اسکیموں کو آخری میل تک لیکرجائیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

پنچایتی راج کے نمائندے پی ایم مودی کی فلاحی اسکیموں کو آخری میل تک لیکرجائیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

FacebookTwitterWhatsapp

امروہہ۔ یکم اپریل//
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج پی آر آئی کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم مودی کی فلاحی اسکیموں کو آخری میل تک لے جائیں۔اتر پردیش کے امروہہ ضلع سے تعلق رکھنے والے پنچایتی راج ادارے کے نمائندوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے عوام پر مرکوز اقدامات اور پروگراموں کو لوگوں تک پہنچانے میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ نچلی سطح کے لوگوں سے براہ راست رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں پنچایتوں کو مسلسل بااختیار بنایا جا رہا ہے۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ منتخب نمائندے ہونے کے ناطے پی آر آئیز معاشرے کے سب سے نچلے طبقے میں سب سے زیادہ ضرورت مند لوگوں کو جانتے ہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ووٹ بینک کو مدنظر رکھے بغیر فوائد ان تک پہنچیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جناب مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’ملک نے یہ عزم کیا ہے کہ 100 فیصد استفادہ کنندگان کو فائدہ پہنچایا جائے۔ جب اسکیموں کی 100 فیصد کوریج ہوتی ہے تو ٹشٹی کرن کی سیاست ختم ہوجاتی ہے۔ اس کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں رہتی۔‘‘ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ مودی نچلی سطح کی جمہوریت کی علامت ہیں جو کسی بھی خاندانی سیاست سے آزاد ہے کیونکہ وہ خود نچلی سطح سے اوپر اٹھے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانے اور پی آر آئی کے نمائندوں کی صوابدید کے ذریعے مرکزی فنڈز کے موثر استعمال کے ساتھ اختیارات کو غیر مرکزیت والا بنانے پر زور دیا ہے۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا پنچایتی راج اداروں اور نچلی سطح کی جمہوریت پر یقین اس حقیقت سے عیاں ہے کہ 70 سال بعد ان کی مداخلت کی وجہ سے پہلی بار جموں و کشمیر ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات کرائے گئے ہیں۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ترقیاتی پروگراموں کی وقتی تکمیل کی ضرورت پر زور دیا اور کسی بھی معیار کے ساتھ سمجھوتہ کیے بغیر منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کے لیے نئی ٹیکنالوجیز اور اختراعات کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جب مودی نے مئی 2014 میں اقتدار سنبھالا تو ملک کی تقریباً نصف آبادی بیت ٹوائلیٹ، مکانات، ویکسینیشن، بجلی کنکشن اور بینک اکاؤنٹس جیسی سہولیات سے محروم تھی۔ انہوں نے کہا ’سب کا پریاس‘ کے ساتھ، مرکز گزشتہ 8 برسوں کے دوران بہت سی اسکیموں کی 100 فیصد کے قریب تکمیل میں کامیاب رہا ہے۔ امرت کال کے اگلے 25 برسوں میں ہندوستان کو دنیا میں صف اول کا لک بنانے کا ایک نیا عزم ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نچلی سطح کی جمہوریت کو مضبوط بنانے اور لوگوں کو حکومت کی فلاحی اسکیموں کے فوائد سے آگاہ کرنے کے لیے پی آر آئی کے نمائندوں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پی آر آئی سے کہا کہ انہیں دیہی ہندوستان میں سرکاری اسکیموں کی زیادہ سے زیادہ رسائی اور اس کے استعمال کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کو ہمیشہ ذہن میں رکھنا چاہئے تاکہ کوئی بھی محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا، مودی حکومت نے کئی مواقع پر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کسی بھی مرکزی اسکیم کے لیے فنڈز کی کوئی بھی کمی نہیں ہوگی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.