• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, اپریل ۴, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر میں 6 اپریل تک رک رک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

Nigraan News by Nigraan News
4 منٹ پہلے
A A
0
کشمیر میں 6 اپریل تک رک رک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

کشمیر میں 6 اپریل تک رک رک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ//
سری نگر، 4 اپریل: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارشیں ہوئیں وہیں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی رک رک کر بارشوں کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں6 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں موسم بہتر ہوسکتا ہے اور 7 سے 12 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمے نے باغ مالکان سے 6 اپریل تک باغوں کی دوا پاشی کرنے سے اجتناب کرنے کی تاکید کی ہے۔
ادھر سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران5.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران قاضی گنڈ میں 4.8 ملی میٹر، پہلگام میں 6.5 ملی میٹر، کپوارہ میں 19.5 ملی میٹر اور گلمرگ میں 10.8 ملی یٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
بارشوں کے بیچ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کہیں اضافہ تو کہیں گراوٹ درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
صوبہ جموں میں بھی گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشیں ہوئی ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اس سال عید کی نماز سری نگر عیدگاہ میں ہونے کا امکان:ڈاکٹر درخشاں اندرابی

اس سال عید کی نماز سری نگر عیدگاہ میں ہونے کا امکان:ڈاکٹر درخشاں اندرابی

4 منٹ پہلے
کشمیر میں مٹی کے برتن استعمال کرنے کا رجحان ایک بار پھر بڑھ رہا ہے

کشمیر میں مٹی کے برتن استعمال کرنے کا رجحان ایک بار پھر بڑھ رہا ہے

4 منٹ پہلے
جموں اور کشمیر خوبصورت ہے، اور اس سے بھی زیادہ ٹیولپ سیزن کے دوران: پی ایم مودی

جموں اور کشمیر خوبصورت ہے، اور اس سے بھی زیادہ ٹیولپ سیزن کے دوران: پی ایم مودی

4 منٹ پہلے
کشمیر میںاگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان

کشمیر میںاگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان

4 منٹ پہلے
پنچایتی راج کے نمائندے پی ایم مودی کی فلاحی اسکیموں کو آخری میل تک لیکرجائیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

پنچایتی راج کے نمائندے پی ایم مودی کی فلاحی اسکیموں کو آخری میل تک لیکرجائیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

4 منٹ پہلے
کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے بادو پاشی نہ کرنے کی تاکید

کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے بادو پاشی نہ کرنے کی تاکید

4 منٹ پہلے
جموں کشمیر میں 10 لاکھ سے زیادہ نشے کے عادی: مرکزی وزارت

جموں کشمیر میں 10 لاکھ سے زیادہ نشے کے عادی: مرکزی وزارت

4 منٹ پہلے
جموں و کشمیر میں ابر آلود آسمان، بارش، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

جموں و کشمیر میں ابر آلود آسمان، بارش، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

4 منٹ پہلے
کشمیری پنڈت اپنی ثقافتی تاریخ کو محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں

کشمیری پنڈت اپنی ثقافتی تاریخ کو محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں

4 منٹ پہلے
این ایس جی نے جموں ہوائی اڈے پر ہائی جیکنگ مخالف مشق کی

این ایس جی نے جموں ہوائی اڈے پر ہائی جیکنگ مخالف مشق کی

4 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.