• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

عید گاہ میں نمازعید کی ادائیگی سے متعلق صوبائی انتظامیہ فیصلے کی مجاز

جموں کشمیر میں ملی ٹنسی کے گراف میں نمایاں کمی: دلباغ سنگھ

Nigraan News by Nigraan News
2023-04-07
Reading Time: 1min read
A A
0
یوم آزادی کی تقریبات کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

یوم آزادی کی تقریبات کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ گرچہ یونین ٹریٹری میں ملی ٹینسی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی تاہم تیزی سے زوال پذیر ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز آنے والے مہینوں میں بچے کھچے جنگجووں کا بھی صفایا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سری نگر اور وادی کے دوسرے علاقوں میں امن و قانون کا کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم عید گاہ میں عید نماز کی ادائیگی کے بارے میں صوبائی انتظامیہ حتمی فیصلہ لے گی۔پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ان باتوں کا اظہار بانڈی پورہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں ملی ٹینسی ختم نہیں ہوئی تاہم تیزی سے زوال پذیر ہے۔ان کے مطابق جموں وکشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور دوسرے سیکورٹی ایجنسیاں باقی بچے ملی ٹینٹوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر دن رات کام کر رہی ہیں۔دلباغ سنگھ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے نوجوان اب مسابقتی امتحانات اور کھیلوں کی اور راغب ہو رہے ہیں۔ان کے مطابق کشمیر کے نوجوان اب سمجھ چکے ہیں کہ سرحد پار سے جھوٹا اور بے بنیاد پروپگنڈا چلا یا جارہا تھا اور یہاں کے لوگوں نے اس کو اب پوری طرح سے مسترد کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر کے لوگ اب یہ سمجھ چکے ہیں کہ سرحد پار سے پروپگنڈا کیا جارہا تھا۔انہوں نے کہاکہ یہاں کے لوگ اب امن و امان کے قیام کی خاطر سیکورٹی ایجنسیوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ڈرون سرگرمیوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس چیف نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے پاکستان کے اس منصوبے کو بھی ناکام بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرون کے ذریعے بھارتی حدود میں گرائے گئے ہتھیاروں ، نقدی اور ممنوع نشیلی اشیاء￿ کی بھاری کھیپ کو ضبط کیا گیا ہے۔ان کے مطابق پچھلے سالوں کے مقابلے میں امسال ڈرون سرگرمیوں میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔پولیس سربراہ نے بتایا کہ کپواڑہ ، بارہ مولہ ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں ڈرون کے ذریعے ہتھیار اور ممنوع نشیلی اشیاء￿ اس طرف بھیجنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی ماہ سے سیکورٹی فورسز نے ڈرون کے ذریعے اس طرف گرائے گئے ہتھیاروں اور نشیلی اشیاء￿ کو برآمد کرکے ضبط کیا۔ان کے مطابق منشیات کے کاروبارے میں ملوث افراد کا سراغ لگایا جارہا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس نے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے۔دلباغ سنگھ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے متعدد اضلاع میں ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر کھولے گئے ہیں جہاں پر اس لت میں مبتلا افراد کی کونسلنگ کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جن علاقوں میں لوگ اس کا مطالبہ کر رہے ہیں وہاں پر بھی ایسے سینٹر کھولنے کی خاطر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔تاریخی عید گاہ سری نگر میں نماز عید کی ادائیگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دلباغ سنگھ نے کہاکہ ، عید نماز کی ادائیگی کا فیصلہ ڈویڑنل انتظامیہ کو کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ سری نگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں امن و قانون کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور لوگ بھی آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔پولیس سربراہ نے مزید بتایا کہ سری نگر یا کشمیر میں کہیں پر بھی امن و قانون کا کوئی مسئلہ نہیں۔عید گاہ میں نماز عید کی اجازت دینے کے بارے میں اور ایک سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہاکہ حتمی فیصلہ ڈویڑنل انتظامیہ آئندہ دنوں میں کرئے گی۔یو این آئی

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

2026-06-28
اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

2026-06-28
شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

2026-06-28
لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-06-28
لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

2026-06-28
چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

2026-06-28
ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

2026-06-28
سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات، جولائی میں جائزہ لیا جائے گا: سکینہ ایتو نگران نیوز سری نگر// وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت جولائی میں سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے کا جائزہ لے گی اور موجودہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب فیصلہ کرے گی۔ سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا کہ متعلقہ حکام کسی بھی فیصلے سے قبل گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے پر بات کریں گے۔وزیر نے جب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان اسکولوں کے لیے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا تو کہا"ہم جولائی میں موسم گرما کی تعطیلات پر تبادلہ خیال کریں گے،" ۔تاہم، انہوں نے فیصلے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی اور کہا کہ حکومت موسمی حالات سمیت تمام متعلقہ عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کال کرے گی۔یہ بیان جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان آیا ہے

2026-06-26
قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

2026-06-26
ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

2026-06-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page