کشمیر انفو//
جموں/26؍اپریل2023ء ناظم اطلاعات اَکشے لابرو نے سینئر اسسٹنٹ کیول کمار کے والد کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کااِظہار کیا ہے جن کا کل رات اِنتقال ہو اتھا۔ اَپنے تعزیتی پیغام میں اَکشے لابرو نے مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی اور سوگوار کنبے کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا ہے۔دریں اثنا، ڈی آئی پی آر کے ملازمین نے بھی کیول کمار کے والد کے اِنتقال پر اِظہار تعزیت کی۔محکمہ افسران اور ملازمین نے سوگوار کنبے کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا اور مرحوم کی روح کے دائمی سکون اور سوگوار کنبے کی ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔