نیوز ڈیسک//
سرینگر /26اپریل:محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق بعد دوپہرایک مرتبہ پھر موسمی صورتحال میں تبدیلی آتے ہوئے وادی کشمیر میں رم جم بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز اندھی اور کئی علاقوں میں ژالہ بار ی کے نتیجے میں کھیت کھلیانوں میں بھاری پیمانے پر تباہی مچ گئی ۔ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26سے 28اپریل تک موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور 27 اپریل کو کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ مومسیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارشوں کی پیشگوئی کے چلتے جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں زیادہ تر مقامات پر کمی ریکارڈ کی گئی اور معمول سے کم رہا۔ دوپہرموسمی صورتحا ل میں اچانک تبدیلی آئی اور شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں بعد دوپہر موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس دوران ہوائوں کے ساتھ ساتھ رم جم بارشیں بھی ہوئی ۔
موسمی صورتحال میں تبدیلی کے بیچ وادی کے شمال و جنوب میںکئی مقامات پر ژالہ باری کی وجہ سے میوہ جات مکمل طور پر تباہ و برباد ہو کر رہ گئے جبکہ سبزیوں کی کیاری ، سرسوں اور دوسری فصلیں مکمل طور پر تباہ وبرباد ہو کر رہ گئیں۔ادھر شمالی کشمیر کے درجنوں علاقوں میں اس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب تیز آندھی ، بادل پھٹنے اور بجلی کڑکنے کی واقعات رونما ہونے کے بعد لوگ گھروں میں سہم کر دہ گئے ۔ سٹی رپورٹر کے مطابق بعد دوپہر موسمی صورتحال میں اچانک تبدیلی آنے کے تیز اندھی شروع ہوئی اور آسمان میں کالے بادل چھا گئے جس کے بعد بارشیں ہوئی ۔ادھر نمائندے نے بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیان ، پلوامہ ، اننت ناگ اور کولگام کے بیشتر علاقوں میں کے درجنوں علاقوں میں اس وقت خوف و دہشت کی لہر پھیل گئی جب اچانک تیز آندھی اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔اسی دوران تیز آندھی کے بیچ شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں تازہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کا سلسلہ شام دیر گئے تک وقفہ وقفہ سے جاری ریا۔وادی میں تازہ بارشوں سلسلہ شروع ہواجس کی وجہ سے معمول کے درجہ حرارت میں پھر سے ایک بار کمی واقع ہوئی۔ ادھرمحکمہ موسمیات نے وادی میں24 گھنٹوں تک بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق 26سے 28اپریل تک موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور 27 اپریل کو کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کسانوں پر بھی زور دیا کہ وہ باغات میں سپرے یکم مئی تک ملتوی کر دیں۔درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات 1.6 ڈگری سیلشس کے مقابلے میں 2.6 ڈگری سیلشس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 6.2 ڈگری کے مقابلے میں 3.0 ڈگری سیلشس کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کپواڑہ قصبے میں پارہ 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جو گزشتہ رات 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ۔