مانیٹرنگ//
جموں، 6 مئی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ہفتہ کو جموں و کشمیر کے راجوری کا دورہ کریں گے جہاں دہشت گردوں کے ذریعہ کئے گئے دھماکے میں فوج کے پانچ جوان شہید اور ایک میجر رینک کا افسر زخمی ہو گیا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع آج راجوری کا دورہ کریں گے۔
حکام کے مطابق راجناتھ کے صبح 11 بجے تک جموں پہنچنے کا امکان ہے اور وہ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کے ساتھ راجوری کا دورہ کریں گے اور کنڈی کے جنگلاتی علاقے میں جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔
راجوری ضلع کے کنڈی جنگلاتی علاقے میں جمعہ کو فوج کی طرف سے انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے ایک دھماکے میں پانچ فوجی شہید ہو گئے۔
اس سے پہلے دن میں، شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے تصادم کی جگہ کا دورہ کیا اور انہیں زمینی کمانڈروں کے ذریعہ جاری ‘آپریشن ترنیترا’ میں پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ (ایجنسیاں)