نیوز ڈیسک//
سری نگر، 7جولائی:ناسازگار موسمی صورتحال کے پیش نظر جمعے کی صبح پہلگام اور بالہ تل روٹوں سے سالانہ شری امر ناتھ یاترا کو عارضی طورپر معطل کردیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جمعے کی صبح پہلگام میں ننون بیس کیمپ پر تین ہزار دو سو اور بالہ تل بیس کیمپ پر چار ہزار یاتریوں کو روکا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ پہلگام اور بالہ تل میں شدید بارشوں کے پیش نظر یاترا کو فی الحال روک دیا گیا ہے اور جوں ہی موسم میں بہتری آئے گی تو یاتریوں کو پوترگھپا کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی۔
بتادیں کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا کے دوران ابتک 80ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے
یاترا کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے دیگر انتظامات کے علاوہ امسال سیکورٹی کا فقید المثال بندوبست کیا گیا ہے۔