• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جولائی ۱۴, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

چیف سیکرٹری کا شہر کا دورہ، سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا لیا جائزہ

سرینگر کو سمارٹ اور دیرپا شہر بنانے کیلئے سرکار پُرعزم: ڈاکٹر ارون کمار مہتا

Nigraan News by Nigraan News
20 سیکنڈز پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
چیف سیکرٹری کا شہر کا دورہ، سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا لیا جائزہ

چیف سیکرٹری کا شہر کا دورہ، سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا لیا جائزہ

FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر انفو//
سری نگر/13 ؍جولائی:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بدھ وار کوشام دیر گئے سری نگر شہر کا دورہ کیا تاکہ سری نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ کے تحت جاری کاموں کی ڈبل شفٹ کا جائزہ لیا جاسکے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقیات محکمہ ، صوبائی کمشنر کشمیر او رسی اِی او سمارٹ سٹی سری نگر بھی تھے۔دورے کے آغاز زیر تعمیر روایتی سوق مارکیٹ اور کرافٹ سینٹر سے ہوا۔ اس کے بعد بٹہ مالو کے سول لائنز ایئریا ، گھنٹہ گھر اور ایم اے روڈ پر کھیل میدان کا دورہ کیا۔چیف سیکرٹری کوجانکاری دی گئی کہ سوق مارکیٹ پروجیکٹ کا مقصد اَپنے ثقافتی اور تعمیراتی ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے جدید اِنفراسٹرکچر اور سہولیات کو مربوط کر کے روایتی دستکاری کو بحال کرنا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جاری کام اِس بات کو یقینی بنائے کہ ڈیزائن ایک متحرک اور پُر کشش بازار بنانے کے ویژن کے مطابق ہو۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے شہر کے بنیاد ی ڈھانچے میں سمارٹ عناصر کو شامل کرنے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات جیسا انٹلی جنٹ لائٹنگ سسٹم ، ویسٹ مینجمنٹ سہولیات اور ڈیجیٹل کنکٹویٹی کا بھی جائزہ لیا تاکہ خریداری کے مجموعی تجربے کو بڑھایا اور شہر میں دیر پا طریقوں کو فروغ دیا جاسکے۔اُنہوں نے بٹہ مالو کا بھی دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں شہری ترقی کے مختلف کاموں کا معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے ان اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا جن کا مقصد شہری عبور ومرور جیسے انٹلی جنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم کی ترقی اور پیدل چلنے والوں کے لئے اِنفراسٹرکچر بشمول سمارٹ پبلک ٹرانسپورٹیشن سسٹم ، جی پی ایس سے چلنے والی بسیں،ڈیجیٹل ٹکٹنگ کی خدمات اور بروقت مسافروں کی معلومات کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔مزید برآں ، چیف سیکرٹری نے سائیکلنگ ٹریکس کی تعمیر ،بھیڑ کو کم کرنے اور علاقے میں ٹرانسپورٹیشن کے مجموعی نیٹ ورک کو بڑھانے کے لئے سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ سلو شنز کے اِنضمام کا جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے گھنٹہ گھر کے تاریخی مقام کا دورہ کیا ۔ اُنہوں نے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے حصے کے طور پر جاری بحالی او رتحفظ کی کوششوں کا معائینہ کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ علاقے کے روایتی فن تعمیر اور ورثے کو جدید سہولیات سے سمارٹ سلوشنز کے ساتھ شامل کیا جانا چاہییے۔اُنہوں نے ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جس میں پرانی عمارتوں کی تزئین و آرائش اور گھنٹہ گھر کی اس تاریخی یاد گار کے اِرد گرد عوامی مقامات کی خوبصورتی شامل ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ کوششوں کا مقصد علاقے کی تاریخی اہمیت کو برقرار رکھنا، سیاحت کو راغب کرنا اور شہری کے مرکز اور اس کے آس پاس کے رہائشیوں اور سیاحوں کے لئے بصری طور پر پُر کشش ماحول پیدا کرنا ہے۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ سری نگر کو ایک سمارٹ اور دیر پا شہر میں تبدیل کرنے کے لئے حکومت کا عزم واضح ہے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اولمپک میڈلسٹ سائنا نہوال نے شری امرناتھ جی یاترا کے لیے جموں و کشمیر کا دورہ کیا

اولمپک میڈلسٹ سائنا نہوال نے شری امرناتھ جی یاترا کے لیے جموں و کشمیر کا دورہ کیا

20 سیکنڈز پہلے
دشمن عناصر ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں

دہشت گرد اپنی شناخت چھپانے اور بنیاد پرست مواد پھیلانے کے لیے ڈارک نیٹ کا استعمال کر رہے ہیں:جی ٹوونٹی کانفرنس میں امیت شاہ

20 سیکنڈز پہلے
پولیس چیف دلباغ سنگھ کا شاہراہ کا دورہ،بحالی کام کا کیا معائینہ

پولیس چیف دلباغ سنگھ کا شاہراہ کا دورہ،بحالی کام کا کیا معائینہ

20 سیکنڈز پہلے
عوام الناس افواہوں پر کان نہ دھریں: صوبائی کمشنر

عوام الناس افواہوں پر کان نہ دھریں: صوبائی کمشنر

20 سیکنڈز پہلے
دفعہ 370کی منسوخی کو چلینج کرنیوالی عرضیوں کا معاملہ

2اگست سے سماعت شروع ہوگی

20 سیکنڈز پہلے
دفعہ 370کی منسوخی کو چلینج کرنیوالی عرضیوں کا معاملہ

آرٹیکل 370کومنسوخی کے فیصلے کیخلاف دائردرخواستوں پر مرکز کاسپریم کورٹ میں جوابی حلف نامہ

20 سیکنڈز پہلے
شاہراہ پرتیسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند

شاہراہ پرتیسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند

20 سیکنڈز پہلے
قوم اور انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ کھڑے رہے ہیں/ امیت شا ہ

قوم اور انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ کھڑے رہے ہیں/ امیت شا ہ

20 سیکنڈز پہلے
آئندہ ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

آئندہ ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

20 سیکنڈز پہلے
لیفٹیننٹ گورنر نے زیرو برج کا دورہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے زیرو برج کا دورہ کیا

20 سیکنڈز پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.