جموں، 9 جنوری: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور راج بھون کے افسران نے لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دینے والے منگا شیرپا کو الوداع کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے منگا شیرپا کو ان کے پیشہ ورانہ طرز عمل اور کام کے تئیں مخلصانہ لگن کی تعریف کی۔انہوں نے منگا شیرپا کو مبارکباد دی اور ان کی اچھی صحت اور مستقبل میں تمام کامیابیوں کی خواہش کی۔