• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

یوٹی میں درس وتدریس کی بحالی کا اعلان

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-06
A A
0
یوٹی میںمخصوس شرائیط کیساتھ درس وتدریس کی بحالی کا اعلان

یوٹی میںمخصوس شرائیط کیساتھ درس وتدریس کی بحالی کا اعلان

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:حکومت جموں وکشمیرکی جانب سے رواں ماہ تعلیمی اداروںکومرحلہ وار بنیادوں پر کچھ مخصوص شرائط کیساتھ کھولے جانے کااعلان کئے جانے کے بعدڈپٹی کمشنروں نے اپنے اپنے اضلاع کی حدودمیں اپریل2021سے بندپڑے کالجوں،یونیورسٹیوں ،یونیورسٹی کیمپسوں اورسیکنڈری سطح تک کے اسکولوں میں درس وتدریس کاروایتی عمل بحال کرنے سے متعلق ضروری انتظامات اورتیاریوں کاجائزہ لینا شروع کردیا ۔جے کے این ایس کے مطابق اس سلسلے میں سوموار کے روز بارہمولہ سمیت کئی ضلع ترقیاتی کمشنروںنے محکمہ اسکولی تعلیم ،محکمہ اعلیٰ تعلیم ،محکمہ صحت اورپولیس محکمہ کے اعلیٰ افسران کیساتھ میٹنگیں کرکے لازمی اقدامات وانتظامات کاجائزہ لیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنروںنے متعلقہ افسروں کوہدایت دی کہ وہ عملے اورطلبہ کی100 سوفیصد ٹیکہ کاری کاری ویقینی بنانے کے کام میں سرعت لائیں تاکہ کالجوں ،یونیورسٹیوں اورسیکنڈری سطح تک کے اسکولو ںمیں روایتی درس وتدریس کے عمل کی بحالی عمل میں لائی جائے ۔تعلیمی اداروںکوجزوی اورمرحلہ واربنیادوں پرکھولے جانے سے متعلق حکومتی اقدام کے تناظرمیں ڈپٹی کمشنروںنے متعلقہ افسروں سے کہاکہ وہ تمام اہل طالب علموں کوکورونا مخالف ویکسین لگوانے کے عمل میں تیزی لائیں ۔خیال رہے حکومت نے سنیچراوراتوارکوکہاکہ جموں وکشمیرمیں پہلے مرحلے میں کالجوں اوریونیو رسٹیوںکوکھولا جائیگا ،جسکے بعددسویں اوربارہویں جماعت کے طلاب کیلئے بھی اسکول کھولے جائیں گے تاہم حکومتی ذمہ داروںنے روایتی درس وتدریس کاعمل اس شرط کیساتھ بحال کرنے پررضامندی ظاہرکی ہے کہ تعلیمی اداروںکے عملے اوراہل طلبہ کی ٹیکہ کاری کویقینی بنایا جائے ۔حکومتی ذمہ داروںنے واضح کیاہے کہ ویکسین لگائے بغیر کسی بھی طالب علم کوکلاس رومز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔سوموار کومنعقدہ میٹنگوںمیں کئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروںنے متعلقہ افسروں کیساتھ تمام متعلقہ امورات زیرغور لائے ۔انہوںنے محکمہ اسکولی تعلیم ،محکمہ اعلیٰ تعلیم اورمحکمہ صحت کے افسروں سے کہاکہ وہ باہمی تال میل کیساتھ جلدسے جلد تعلیمی اداروںکے عملے اوراہل طلبہ کی ویکسی نیشن کومکمل کریں ،تاکہ صدفیصد ویکسی نیشن کیساتھ 50فیصد طلاب کو کلاس رومز میں رکھنے کی شرط کیساتھ تدریسی عملہ بحال کیاجائے ۔بارہمولہ اوردیگرکچھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروںکی زیرصدارت میٹنگوںمیں متعلقہ افسروں کوایک قابل عمل طریقہ کار بنانے کی ہدایت دی تاکہ طلبہ کی تعلیم کے ساتھ اُن کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی جس میں کالجوںکے ہر اہل طالب علم کو ویکسین دی جائے گی۔ مزید برآں ، ڈپٹی کمشنروںنے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کووڈ19 سے متعلق مناسبرویے کو حرف اور روح کے مطابق عمل کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنروںکی زیرصدارت میٹنگوںمیں مختلف کالجوں کے پرنسپل ، چیف میڈیکل آفیسر ، چیف ایجوکیشن آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں موجود تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.