• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, دسمبر ۲۱, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اسمبلی چناؤ کا انعقاد عنقریب:وزیر داخلہ

Nigraan News by Nigraan News
2022-02-21
Reading Time: 1min read
A A
0
سردار پٹیل کے ارادوں کے سامنے کچھ بھی ناممکن نہیں تھا: وزیر داخلہ

سردار پٹیل کے ارادوں کے سامنے کچھ بھی ناممکن نہیں تھا: وزیر داخلہ

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر//مرکزی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں آنے والے چھ سے آٹھ مہینوں کے اندر اندر جموں میں اسمبلی انتخابات ہونگے کیونکہ حد بندی کمیشن نے لگ بھگ اپنا کام مکمل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں ا ب چناو کسی بھی صور ت میں منعقد کرائے جائیں گے اور اس میں اب شکوک و شبہات کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے۔ یو پی آئی مانٹرنگ کے مطابق نیوز 18کو دئے گئے ایک انٹرویو میں مرکزی وزیر داخلہ نے واضح کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات آنے والے چھ سے آٹھ مہینوں کے اندراندر منعقد کرائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حد بندی کمیشن نے اپنا کام لگ بھگ مکمل کیا ہے لہذا چناو کا بگل بج گیا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے کشمیر کے متعلق دئے گئے بیان پر وزیر داخلہ نے بتایا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور اس پر اب کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ بھاجپا کی مرکزی حکومت نے کشمیر پر اپنا موقف سخت کیا ہے کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے لہذا اس بات کسی کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ وزیر داخلہ نے راہول گاندھی کی جانب سے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوران کشمیر کے متعلق دئے گئے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راہول گاندھی کو ملک کی تاریخ کی کوئی علمیت ہی نہیں ہے۔ اُن کے مطابق سال 1962میں کیا ہوا راہول گاندھی کو اس کی کوئی علمیت ہی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ مرکزی حکومت نے پاکستان اور چین دونوں کو سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجدہ حکومت نے ملک کی سرحدوں کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راہول گاندھی کو پارلیمنٹ میں اس طرح کے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ یہ ملک کے دفاع سے جڑا مسئلہ ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آئے ہیں اور اب لوگ بھی وہاں آزادفضائوں میں سانسیں لے رہے ہیں۔ اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا ہے جس کا ثمرہ یہ نکلا کہ سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے جموںوکشمیر میں حالات کو معمول پر لایا ہے اور ملک دشمن عناصر کے خلاف موجودہ مرکزی حکومت نے زیرو ٹرولنس اپنائی ہے جس وہ سے جموںوکشمیر کے حالات پچھلے سالوں کے مقابلے میں کافی بہتر ہوئے ہیں۔ اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے ، لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر موجودہ مرکزی حکومت نے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے ہیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ آج جموں وکشمیر میں ہر سوں امن و امان ہے ، لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کی خاطر سرکار زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں ۔

 

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر دیرپا کھیلوں کی تحریک بنے گا: ایل جی

جموں کشمیر دیرپا کھیلوں کی تحریک بنے گا: ایل جی

2022-12-21
لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم پیکیج کے ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم پیکیج کے ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

2022-12-14
سڑکوں کا سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا:ایل جی

سڑکوں کا سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا:ایل جی

2022-12-10
ایل جی کی سکائوٹس اینڈ گائیڈس کے متعلقین سے گفتگو

ایل جی کی سکائوٹس اینڈ گائیڈس کے متعلقین سے گفتگو

2022-12-09
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری

2022-12-06
دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ:وزیر اعظم

دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ:وزیر اعظم

2022-10-24
کشمیر میں برف باری، کئی سڑکیں بند

کشمیر میں برف باری، کئی سڑکیں بند

2022-10-20
علیحدگی پسندوں کا راج ختم ہوگیا:وزیر داخلہ

علیحدگی پسندوں کا راج ختم ہوگیا:وزیر داخلہ

2022-10-05
اطہر عامر اب مہرین قاضی کا ہمسفر

اطہر عامر اب مہرین قاضی کا ہمسفر

2022-10-03
اطہر عامر، اب مہرین قاضی کا ہمسفر، شادی میں دکھایا گیا خاص انداز

اطہر عامر اب مہرین قاضی کا ہمسفر، شادی میں دکھایا گیا خاص انداز

2022-10-03
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.