سری نگر، یکم اکتوبر:ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں یکم اپریل سے تبدیلی لائی ہے۔ڈی ایس ای کے کی طرف سے ہفتے کو جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ سری نگر میونسپل حدود کے اندر آنے والے علاقے کے اسکولوں میں نئے اوقات کار صبح کے نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک ہوں گے جبکہ ان حدود کے باہر آنے والے علاقوں کے اسکولوں میں نئے اوقات کار صبح کے دس بجے سے چار بجے تک ہوں گے۔
حکمنامے میں متعلقہ تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ نئے اوقات کار پر عملد در آمد کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔ (یو این آئی)