• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مارچ ۲۲, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سوپور میں لشکر طیبہ کے دو ہائی برڈ جنگجو گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس

Nigraan News by Nigraan News
2022-11-05
A A
0
سوپور میں لشکر طیبہ کے دو ہائی برڈ جنگجو گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس

سوپور میں لشکر طیبہ کے دو ہائی برڈ جنگجو گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو ہائی برڈ جنگجوؤں کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سوپور پولیس اور فوج کی22 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعے کی شام سوپور کے شاہ فیصل مارکیٹ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا: ’آپریشن کے دوران ایک شخص کو ایک بیگ لے کر سوپور بس اڈے سے شاہ فیصل مارکیٹ کی طرف مشکوک حالت میں آتے ہوئے دیکھا گیا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن اس نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی فورسز نے اس کو موقعے پر ہی دھر لیا۔بیان کے مطابق مذکورہ شخص کے بیگ کی تلاش کی گئی جس سے ایک پستول، ایک پستول میگزین، کچھ گولیاں اور ایک آئی ای ڈی بر آمد کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدہ شخص نے اپنی شناخت رضوان مشتاق وانی ولد مشتاق احمد وانی ساکن ہامرے پٹن کے بطور کی۔ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے منکشف ہوا ہے کہ گرفتار شدہ شخص لشکر طیبہ کا ہائی برڈ جنگجو ہے اور وہ غیر مقامی مزدوروں، سیکورٹی فورسز اور اور پر امن شہریوں پر حملہ کرنے کی تاک میں تھا۔انہوں نے کہا کہ رضوان مشتاق نے پوچھ تاچھ کے دوران اپنے ایک اور ساتھی کا انکشاف کیا اور اس کی شناخت جمیل احمد پرہ ولد حبیب اللہ پرہ ساکن تاپر پٹن کے بطور کی۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں بارہمولہ پولیس کی مدد سے جمیل احمد پرہ کو بھی گرفتار کیا گیا اور مزید اسلحہ بر آمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں کی پوچھ تاچھ جاری ہے اور مزید گرفتاریاں اور اسلحہ کی بر آمدگی متوقع ہے۔پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن سوپور میں ایک کیس درج کیا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں حالات پُر امن اور مکمل طو رپر قابو :لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دیودی

جموں کشمیر میں حالات پُر امن اور مکمل طو رپر قابو :لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دیودی

2023-03-21
سال 2022 سے اب تک جموں کشمیر میں 23 افراد یو اے پی اے کے تحت ’’دہشت گرد ‘‘نامزد

سال 2022 سے اب تک جموں کشمیر میں 23 افراد یو اے پی اے کے تحت ’’دہشت گرد ‘‘نامزد

2023-03-21
جموں و کشمیر انتظامیہ نےسری نگر میں 700 سال پرانے مندر کی بحالی کا کام شروع کیا

جموں و کشمیر انتظامیہ نےسری نگر میں 700 سال پرانے مندر کی بحالی کا کام شروع کیا

2023-03-21
امرناتھ یاترا: ڈرون، مائن پروف گاڑیاں اعلی درجے کی سیکورٹی کے لیے استعمال کی جائیں گیج:اے ڈی جی پی

امرناتھ یاترا: ڈرون، مائن پروف گاڑیاں اعلی درجے کی سیکورٹی کے لیے استعمال کی جائیں گیج:اے ڈی جی پی

2023-03-20
ایس آئی یونے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں لشکر طیبہ کمانڈر کے گھر کی تلاشی لی

ایس آئی یونے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں لشکر طیبہ کمانڈر کے گھر کی تلاشی لی

2023-03-20
ملازمت کے میلےکا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے:صوبائی کمشنر کشمیر

روزگار میلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے: ڈویژنل کمشنر

2023-03-20
کشمیر میںمزید بارشوں کی پیش گوئی

کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

2023-03-20
جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کی رکن پارلیمنٹ نیرج شیکھر سے ملاقات

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کی رکن پارلیمنٹ نیرج شیکھر سے ملاقات

2023-03-18
بھارت نے جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان کے اعتراضات کو مسترد کر دیا

بھارت نے جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان کے اعتراضات کو مسترد کر دیا

2023-03-18
ایشیا کا سب سےبڑاٹیولپ گارڈن آج سیاحوں کیلئےکھلے گا

ایشیا کا سب سےبڑاٹیولپ گارڈن آج سیاحوں کیلئےکھلے گا

2023-03-18
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.