• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

روس نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا معاہدہ روک دیا:اقوام متحدہ

Nigraan News by Nigraan News
2022-08-27
Reading Time: 1min read
A A
0
روس نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا معاہدہ روک دیا:اقوام متحدہ

روس نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا معاہدہ روک دیا:اقوام متحدہ

FacebookTwitterWhatsapp

روس نے جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے معاہدے پر اقوام متحدہ کی چار ہفتے جاری رہنے والی کانفرنس کے بعد مشترکہ اعلامیے کو روک دیا، ماسکو نے اس کے متن کو سیاسی پہلو قرار دے کر مذمت کی۔غیر ملکی خبر رساں کے مطابق نیوکلیئر نان پرولیفریشن ٹریٹی (این پی ٹی) یعنی جوہری عدم پھیلاؤ پر دستخط کرنے والے 191 ممالک ہر 5 سال بعد اس کا جائزہ لیتے ہیں، اس معاہدے کا مقصد جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنا، اسلحے کی مکمل تخفیف اور جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹر میں جمع ہونے والے ممالک نے یکم اگست سے مذاکرات میں حصہ لیا جس میں آخری سیشن بھی شامل ہے جو جمعہ کو کئی گھنٹوں کے لیے ملتوی کیا گیا تھا۔ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے کانفرنس کے صدر گوسٹو زولاوینن نے آخر میں کہا کہ روس کی جانب سے متن کا مسئلہ اٹھانے کی وجہ سے ہم معاہدہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
روس کے نمائندے ایگور وشنویتسکی نے کہا کہ مسودے کا حتمی متن 30 صفحات سے زیادہ طویل اور غیرمتوازن ہے، ہمارے وفد کو کچھ پیراگراف پر اہم اعتراض ہے کہ یہ سیاسی نوعیت کے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ صرف روس نے متن کے حوالے سے مسئلہ نہیں اٹھایا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ روس خاص طور پر زاپوریزہیا میں یوکرین کے جوہری پاور پلانٹ سے متعلق پیراگراف کی مخالفت کر رہا تھا جس پر روسی فوج کا قبضہ ہے۔مسودے کے تازہ متن میں یوکرین کے پاور پلانٹس بشمول زاپوریزہیا کے ارد گرد فوجی سرگرمیوں پر ‘شدید تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ یوکرین کے ایسی سائٹس کے کنٹرول سے محروم ہونے اور سیفٹی کے حوالے سے منفی اثرات مرتب ہونے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔غیرجانبدار اور غیر جوہری آسٹریا نے مذاکرات میں صرف روس نہیں بلکہ بڑی طاقتوں کے رویے کی بھی مذمت کی تھی۔
ویانا کی حکومت نے جاری بیان میں کہا کہ 191 دستخط کرنے والی ریاستوں میں سے تین چوتھائی ممالک جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے لیے قابل اعتبار پیش رفت کی حمایت کرتے ہیں، بنیادی طور پر جوہری قوتیں اور سب سے بڑھ کر روس نے مزاحمت کی۔رپورٹ کے مطابق یہ بات نوٹ کی گئی کہ معاہدے کے برخلاف برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکا جوہری ہتھیاروں کو جدید یا اس میں اضافہ کررہے ہیں۔پہلے والے معاہدے پر عمل نہ کرنے والی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے نیویارک میں مذاکرات کے دوران کوئی قابل قبول رضامندی ظاہر نہیں کی گئی، دستخط کرنے والے ممالک نے کانفرنس کے دوران دیگر متنازع موضوعات پر تبادلہ خیال کیا، جس میں ایران کے نیوکلیئر پروگرام اور شمالی کوریا کے جوہری تجربات بھی شامل ہیں۔2015 میں ہونے والی آخری جائزہ کانفرنس میں بھی فریقین اہم مسائل پر کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے تھے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کانفرنس کے افتتاح کے موقع پرخبردار کیا تھا کہ دنیا کو ایسے جوہری خطرات کا سامنا ہے جو سرد جنگ کے عروج کے بعد سے نہیں دیکھا گیا، انسانیت آج مکمل جوہری تباہی سے صرف ایک غلط فہمی کی دوری پر ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page