• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

Nigraan News by Nigraan News
2024-03-18
Reading Time: 1min read
A A
0
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

FacebookTwitterWhatsapp

ولادیمیر پیوٹن کے پانچویں مرتبہ روسی صدر منتخب ہونے کے بعد امریکا، برطانیہ اور یوکرین سمیت دیگر مغربی ممالک نے انتخابات کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق 17 مارچ کو روس میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ولادیمیر پیوٹن 87 فیصد ووٹوں کے ساتھ پانچویں مرتبہ روس کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔
امریکا
امریکا نے کہا کہ ووٹ منصفانہ نہیں تھے، وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’یہ انتخابات واضح طور پر آزادانہ یا منصفانہ نہیں ہیں کیونکہ ولادیمیر پیوٹن نے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا رکھا ہے اور دوسروں کو اپنے خلاف انتخاب لڑنے سے روک دیا ہے۔‘
یوکرین
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی ڈکٹیٹر ایک اور الیکشن کروا رہا ہے، تاریخ گواہ ہے اور دنیا جانتی ہے کہ اس شخص (پیوٹن) پر صرف طاقت کا جنون ہے اور ہمیشہ کے لیے حکومت اور کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ہر اقدام اٹھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اس انتخابی فراڈ کا کوئی جواز نہیں ہے اور نہ ہی ہو سکتا ہے، اس شخص پر دی ہیگ میں مقدمہ چلنا چاہیے‘
جرمنی
جرمنی کے وزارت خارجہ نے ایکس پر لکھا کہ ’روس کے نام نہاد انتخابات میں آزادی اور انصاف کا فقدان تھا، اور ایسے انتخابات کا نتیجہ کسی کے لیے حیران کن نہیں ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’پیوٹن کی قیادت آمرانہ ہے، وہ سنسرشپ، جبر اور تشدد پر انحصار کرتے ہیں، یوکرین کے قبضہ شدہ علاقوں میں انتخابات کروانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔‘
برطانیہ
برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ روسی انتخابات آزادانہ اور منصفانہ نظر نہیں آتے۔
پولینڈ
پولینڈ کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا کہ 15-17 مارچ 2024 تک روس میں نام نہاد صدارتی انتخابات ہوئے، ووٹنگ معاشرے کے خلاف انتہائی جبر کے حالات میں ہوئی، جس سے شہریوں کے لیے آزاد اور جمہوری انتخاب کرنا ناممکن ہو گیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
رمضان سے قبل سعودی عرب میں 23 ہزار سے زائد افراد کو کیا گرفتار

رمضان سے قبل سعودی عرب میں 23 ہزار سے زائد افراد کو کیا گرفتار

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.