سرینگر//وادی کے شمال و جنوب میں جنگجومخالف آپریشنوں میں گزشتہ کئی دنوں سے تیزی کے بیچ پژھل پلوامہ اور زڈورہ کولگام میں دو شبانہ معرکوں میں چار مقامی جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس نے دونوں جھڑپوں میں چار جنگجوئوںکی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں تین مسلح تصادم آرائیاںہوئی جس دوران حزب کمانڈر سمیت پانچ جنگجو ئوں کو ہلاک کیا گیا ۔ ادھر جھڑپوںکے ساتھ ہی ضلع پلوامہ اور کولگام میںموبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق پلوامہ کے پژھل علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 55آر آر ، سی آر پی ایف اور پلوامہ پولیس نے مشتر کہ طور علاقے کو بدھ کی رات دیر گئے محاصرے میںلیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بددو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوئوںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے ۔ذرائع کے مطابق ابتدائی جھڑپ کے ساتھ ہی علاقے میں شدید گولیوں کا تبادلہ ہواور علاقے کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تاکہ جنگجو ئوں کو فرار ہونے کا موقعہ نہ ملا ۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی علاقے میں خوف و ہر اس کا ماحول پھیل گیا جبکہ فائرنگ کے ساتھ ہی تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا اور محصور جنگجوئوںکے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اندھیرے کی وجہ سے آپریشن کچھ دیر تک ملتوی کر دیا گیا اور جونہی جمعرات کی صبح روشنی کی پہلی کرن چھا گئی تو چھپے بیٹھے جنگجوئوں کو سرینڈر کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرای دی جس کے بعد طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ دوبارہ شروع ہو گیا اور وقفے وقفے سے جاری گولی باری کے بعد جونہی علاقے میں گولی باری کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے دوجنگجوئوں کی نعشیںبر آمد ہوئی جن کی اگر چہ فوری طورپر شناخت نہ ہو سکی تاہم مقامی ذرائع کے مطابق وہ لشکر سے وابستہ تھے ۔ ابھی علاقے جھڑپ جاری ہی تھی کہ کولگام کے زڈورہ علاقے میں دو لشکر جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے ایک آر آر ، سی آر پی ایف اور جموںکشمیر پولیس نے مشتر کہ طور پر علاقے کو محاصرے میں لیا اور جونہی تلاشی شروع کر دی گئی تو وہاں جنگجوئوں اورسیکورٹی فورسز کے مابین تصادم آرائی ہوئی ۔ پولیس کے مطابق علاقے میں تصادم آرائی کے دوران عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ دو مقامی جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ۔ پولیس نے دونوں مسلح تصادم آرائیوں میں چار جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔ پولیس کے مطابق دونو ں معرکے جنوبی ضلع پلوامہ کے پژھل اور ضلع کولگام کے زڈورا گاوںمیں پیش آئیں۔پولیس کے مطابق ضلع کولگام کے زڈورا میں ہونے والی مسلح جھڑپ کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مارے گئے جنگجوئوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔اس دوران کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے کہا کہ وادی میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ جنگجو مارے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا’’پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز ان کارروائیوں کے لئے مبارکبادی کے مستحق ہیں کیوں کہ ان کے دوران ہمارا یا عوام کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘‘۔یاد رہے کہ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ اس نے معراج الدین حلوائی عرف عبید نامی حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر کو جاں بحق کیا ہے۔ اسی دوران مسلح جھڑپوں کے سایھ ہی کولگام اور پلوامہ ضلع میں انٹر نیٹ خدمات معطل کی گئی جو آخری اطلاعات ملنے تک بند ہی تھی ۔