• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ڈرگ مافیا سے نجات حاصل کرکے رہیں گے: لیفٹیننٹ گورنر

Nigraan News by Nigraan News
2026-04-18
A A
0
نشہ مکت جموں و کشمیر مہم جاری، ایل جی کا راجوری میں پڑائو، کہا معاشرہ اور انتظامیہ متحد ہو جائیں نتائج حاصل ہونگے

نشہ مکت جموں و کشمیر مہم جاری، ایل جی کا راجوری میں پڑائو، کہا معاشرہ اور انتظامیہ متحد ہو جائیں نتائج حاصل ہونگے

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر// نگران نیوز ڈیسک// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سنیچروار کو ڈرگ کلچر کیخلاف انتظامیہ کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر منشیات فروشی اور اس سے جڑے نیٹ ورک سے نجات حاصل کرکے رہے گا۔ضلع راجوری میں نشہ مکت ابھیان جموں کشمیر مہم کے تحت پدیاترا کی قیادت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ جموں کشمیر حکومت منشیات فروشی اور اس سے جڑے نیٹ ورک کی کمر توڑنے کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 5دنوں کے دوران جموں کشمیر کی انتظامیہ نے ڈرگ مافیا کا قافیہ حیات تنگ کرکے 63منشیات سمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں 45ایف آئی آر بھی متعلقہ دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا تھا کہ ’’میں نے راجوری میں پدیاترا میں حصہ لیکر نشہ مکت جموں کشمیر مہم کے تحت عوامی اجتماع سے خطاب کیا‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ راجوری ضلع سرحد کیساتھ منسلک ہونے کے نتیجہ میں انتہائی حساس علاقہ ہے جہاں سرحد پار سے ڈرگ سمگلنگ کی سرگرمیاں ہونے کا اندیشہ ہے۔لیکن جموں کشمیر کی حکومت ڈرگ مافیا کے نیٹ ورک کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے اور سماج کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مہینے کی گیارہ تاریخ سے لیکر ابھی تک جموں کشمیر پولیس نے ڈرگ مافیا کیخلاف جاری کریک ڈائون میں تیزی لائی ہے۔ ’’45سے زائد ایف آئی آر درج ہوچکے ہیں اور 63منشیات سمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ11اپریل سے لیکر15پراپریل تک مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری کھیپ بھی ضبط کی گئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا تھا کہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے اسکولوں، ادویات کی دوکانوں اور ڈرگ ایجنسیوں پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

2026-09-27
آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

2026-09-23
ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

2026-09-19
اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

2026-09-16
جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

2026-09-11
سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

2026-09-10
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

2026-09-09
جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

2026-09-08
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

اساتذہ قوم کے حقیقی معمار: سنہا

2026-09-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page