• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

Nigraan News by Nigraan News
6 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر/ / جموں و کشمیر حکومت کے مطابق یو ٹی میں ایک لاکھ سے زائد عارضی اور دیگر ملازمین کو آدھار پر مبنی بائیومیٹرک شناخت اور اسکل پروفائلنگ کے عمل کے تحت رجسٹر کیا جا چکا ہے۔ ان میں سب سے زیادہ تعداد محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے تحت کام کرنے والے ملازمین کی ہے۔یہ اعداد و شمار حکومت نے اسمبلی کے جاری چھٹے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی وحید الرحمٰن پرہ کے ایک سوال کے تحریری جواب میں پیش کیے۔ محکمہ وار تفصیلات کے مطابق مختلف زمروں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 501 ملازمین کی تفصیلات رجسٹر کی گئی ہیں۔ان میں 69,696 کیڑول لیبررز، 8,534 موسمی ملازمین، 8,836 ڈیلی ریٹڈ اور ورک چارجڈ ملازمین، 3,092 پارٹ ٹائم ورکرز اور 156 سی آئی سی آپریٹرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ خوراک، شہری رسد و امور صارفین کے تحت 5,757 این وائی سی، ہمال اور ڈرائیور بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ہسپتال ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت کام کرنے والے 1,929 افراد، 2,153 پارٹ ٹائم سویپرز اور محکمہ مال کے 348 پریزم مین و سیٹلمنٹ اسسٹنٹس کی تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں۔محکمہ وار اعداد و شمار کے مطابق پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمہ میں سب سے زیادہ 38,585 ملازمین رجسٹر کیے گئے ہیں۔ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور پی ڈی سی میں 13,616 جبکہ محکمہ تعلیم میں 12,646 ملازمین کی تفصیلات درج کی گئی ہیں۔اسی طرح محکمہ جنگلات میں 8,317، پبلک ورکس روڈز اینڈ بلڈنگز میں 6,801، صحت و طبی تعلیم میں 4,868 اور زراعت محکمہ میں 4,776 ملازمین رجسٹر ہوئے ہیں۔ضلع وار اعداد و شمار میں جموں 13,425 ملازمین کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ سری نگر میں 11,825 اور اننت ناگ میں 8,823 ملازمین رجسٹر کیے گئے ہیں۔ بارہمولہ میں 7,724، بڈگام میں 5,772، پلوامہ میں 5,651، کپواڑہ میں 5,547 اور راجوری میں 5,191 ملازمین کی تفصیلات درج کی گئی ہیں۔گاندربل میں 4,056، ڈوڈہ میں 3,856، کولگام میں 3,321، ریاسی میں 3,210، بانڈی پورہ میں 2,771، کشتواڑ میں 2,754، ادھم پور میں 2,518 اور پونچھ میں 2,455 ملازمین رجسٹر کیے گئے ہیں۔ لداخ کے کرگل میں 1,791 اور لیہہ میں 1,021 افراد جبکہ سول سیکریٹریٹ اور نئی دہلی میں کام کرنے والے 222 افراد بھی اس تفصیل میں شامل ہیں۔عارضی اور دیگر ملازمین کو مستقل کرنے کے سوال پر حکومت نے بتایا کہ جموں و کشمیر کیڑول اینڈ ادر ورکرز ریگولر انگیجمنٹ رولز 2017، جنہیں 21 اکتوبر 2017 کو ایس آر او 520 کے ذریعے نافذ کیا گیا تھا، مختلف سرکاری محکموں میں کیڑول اور دیگر ملازمین کو مقررہ طریقہ کار کے تحت مستقل کرنے کی گنجائش فراہم کرتے تھے۔تاہم بعد میں قانونی فیصلوں کی روشنی میں ایس آر او 520 کے تحت مستقل تقرری کی پالیسی کا دوبارہ جائزہ لیا گیا۔ حکومت کے مطابق مالی سال 2024-25 اور 2025-26 کے دوران اس قانون کے تحت کیڑول اور دیگر ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا۔حکومت سے یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ آیا موجودہ مستقل کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے، بحال کرنے یا اس میں ترمیم کرنے کا کوئی منصوبہ ہے اور اس سلسلے میں فیصلہ کب تک متوقع ہے۔جواب میں حکومت نے بتایا کہ مختلف زمروں کے ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے لیے 19 مارچ 2025 کو گورنمنٹ آرڈر نمبر 384-JK(GAD) آف 2025 کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کا انسانی، قانونی اور مالی پہلوؤں سے جائزہ لے اور مستقبل کے لیے ایک جامع راستہ تجویز کرے۔ حکومت کے مطابق معاملہ مختلف زمروں کے ملازمین، سروس رولز، قانونی تقاضوں اور مالی اثرات سے متعلق ہے، اس لیے متعلقہ محکموں سے مشاورت کے ساتھ اس کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔حکومت نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات موصول ہونے کے بعد ان پر غور کیا جائے گا اور قانونی و مالی تقاضوں کے مطابق مزید مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکومت کے مطابق اس معاملے میں وقت اس لیے لگ رہا ہے تاکہ ایسا طریقہ کار اختیار کیا جا سکے جو قانونی طور پر مضبوط اور مالی اعتبار سے پائیدار ہو۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

6 منٹس پہلے
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

6 منٹس پہلے
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

6 منٹس پہلے
ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

6 منٹس پہلے
کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

6 منٹس پہلے
پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

6 منٹس پہلے
سرکاری محکمے اور مرکزی ادارے محکمہ بجلی کے مقروض

6 منٹس پہلے
ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

6 منٹس پہلے
قابل اعتراض مواد والی 4,700 سے زائد کتابیں جموں و کشمیر حکومت نے کالجوں اور لائبریوں سے ہٹا دیں

قابل اعتراض مواد والی 4,700 سے زائد کتابیں جموں و کشمیر حکومت نے کالجوں اور لائبریوں سے ہٹا دیں

6 منٹس پہلے
اساتذہ، ماسٹرز، لیکچررز، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپل کی جگہیں خالی

اساتذہ، ماسٹرز، لیکچررز، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپل کی جگہیں خالی

6 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page