نگران نیوز
سری نگر//جموں وکشمیرمیں حالیہ کئی برسوں سے جرائم اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے بیچ اسبات کاانکشاف ہواکہ اس خطے میں سال2024کے دوران جنسی زیادتی کے 228واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران POCSO کے تحت308 مقدمات درج کئے گئے ۔ ایک میڈیا رپورٹ میںنیشنل کرائم ریکارڈز بیورو (NCRB)کے اعداد و شمار کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاہے کہ، جموں و کشمیر میں سال 2024 کے دوران’بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ‘ ( POCSO) ایکٹ کے تحت308 مقدمات درج کیے گئے، جن میں سے تقریباً تین چوتھائی مقدمات میں جنسی زیادتی کے الزامات شامل تھے۔2024میں جنسی زیادتیوںکے کل مقدمات میں سے 228 مقدمات POCSO ایکٹ کی دفعہ4 اور 6 کے تحت درج کیے گئے، جن کا تعلق جنسی زیادتی اور سنگین نوعیت کی جنسی زیادتی سے ہے۔ مزید 65 مقدمات دفعہ8 اور 10 کے تحت درج کیے گئے، جن کا تعلق جنسی زیادتی اور سنگین نوعیت کی جنسی زیادتی سے ہے۔نیوز رپورٹ کے مطابق، اعداد و شمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ بچوں کے جنسی ہراسانی سے متعلق ایکٹ کی دفعہ 12 کے تحت7 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ بچوں کو فحش مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے متعلق دفعہ 14 اور 15 کے تحت5 مقدمات درج کیے گئے۔ POCSO ایکٹ کی دفعہ 17 سے 22 کے تحت 3 اضافی مقدمات درج کیے گئے، جن میں جرم پر اکسانے اور متعلقہ دفعات شامل ہیں۔مجموعی طور پر، جموں و کشمیر میں2024 کے دوران بچوں کیخلاف جرائم کے 887 مقدمات درج کیے گئے، جن میں سے308 مقدمات POCSO کے تحت تھے۔










