• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بانڈی پورہ اور گاندربل میں ژالہ باری کا قہر

Nigraan News by Nigraan News
12 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
بانڈی پورہ اور گاندربل میں ژالہ باری کا قہر

بانڈی پورہ اور گاندربل میں ژالہ باری کا قہر

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//جمعرات کو بعددوپہر آسمان پر بادلوںکا جمائو گہراہونے کے بعد بانڈی پورہ سمیت شمالی کشمیرکے کئی علاقوںمیں بارش اورتیز ژالہ باری ہوئی جبکہ سہ پہرکے وقت سری نگرسمیت کئی علاقوںمیں تیز ہوائیں چلنے کیساتھ ساتھ گرج چمک کیساتھ بارش بھی شروع ہوگئی اورآسما ن پر بادل بھی گرجنے لگے ۔اس دوران موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیاکہ کچھ مقامات پر، خاص طور پر شدید گرج چمک کے طوفان کے ساتھ، تیز ہواؤں اورژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین کی پیش گوئی کہ 8سے10اکتوبر کے دوران جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے،جمعرات کو بعددوپہر شمالی کشمیر کے بعض علاقوں بشمول بانڈی پورہ میںژالہ باری کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ماہرین نے کہاکہ آئندہ 10 گھنٹوں کے دوران کشمیر کے کئی حصوں اور جموں کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔، علاقائی موسمیاتی مرکز سری نگر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ 8 سے 10 اکتوبر کے دوران جموں و کشمیر میں موسم جزوی طور پر یا مجموعی طور پر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔انہوںنے بتایاکہ 9 اکتوبر کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، البتہ شام کے وقت کچھ مقامات پر ہلکی بارش کا مختصر سلسلہ ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ 11سے13اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم 13 اکتوبر کی شام یا رات کے وقت بارش کا مختصر سلسلہ متوقع ہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ 14اور 15 اکتوبر کو کئی مقامات پر موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے؛ اس دوران گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔پیش گوئی کے مطابق، 16 سے18 اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فصل کی کٹائی کا عمل جاری رکھیں اور متوقع موسمی حالات کے پیش نظر کٹی ہوئی سیب اور دھان کی فصل کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کو یقینی بنائیں۔ادھر جمعرات کی شام بانڈی پورہ اور گاندربل کے قریب 30دیہات میں ژالہ باری نے قہر بپا کردیا۔ 10منٹ سے زیادہ وقت تک اولے پڑے جو زمین پر جمع ہوئے جیسے برفباری ہوئی تھی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

رَیگنگ معاملہ۔۔جی ایم سی اننت ناگ کے7 ایم بی بی ایس طلبہ معطل

رَیگنگ معاملہ۔۔جی ایم سی اننت ناگ کے7 ایم بی بی ایس طلبہ معطل

12 منٹس پہلے
جموں و کشمیر میں2024 کے دوران بچوں کیخلاف جرائم کے 887 مقدمات درج

جموں و کشمیر میں2024 کے دوران بچوں کیخلاف جرائم کے 887 مقدمات درج

12 منٹس پہلے
جموں وکشمیرمیں ہر3 میں سے تقریباً ایک شخص کی موت کی وجہ قلبی امراض

جموں وکشمیرمیں ہر3 میں سے تقریباً ایک شخص کی موت کی وجہ قلبی امراض

12 منٹس پہلے
صاف ایندھن کی رسائی کیلئے سٹی گیس ڈسٹری بیوشن پالیسی2026 نافذ

صاف ایندھن کی رسائی کیلئے سٹی گیس ڈسٹری بیوشن پالیسی2026 نافذ

12 منٹس پہلے
لیفٹیننٹ گورنر کی ممبئی کے میڈیا وفد سے ملاقات،ریل رابطے کے خواب کی تکمیل

لیفٹیننٹ گورنر کی ممبئی کے میڈیا وفد سے ملاقات،ریل رابطے کے خواب کی تکمیل

12 منٹس پہلے
جموںوکشمیرمیںتقریباً20لاکھ گاڑیوں کیلئے 727پیٹرول پمپ ، سری نگر میں تقریباً 70 فیصد پیٹرول پمپس نے شمسی توانائی کے نظام اپنا لیے

جموںوکشمیرمیںتقریباً20لاکھ گاڑیوں کیلئے 727پیٹرول پمپ ، سری نگر میں تقریباً 70 فیصد پیٹرول پمپس نے شمسی توانائی کے نظام اپنا لیے

12 منٹس پہلے
جعلی تقرری نامے دے کر دھوکہ دہی کاانکشاف،بڈگام میں 2ملوثین گرفتار،مزید گرفتاریاں متوقع

جعلی تقرری نامے دے کر دھوکہ دہی کاانکشاف،بڈگام میں 2ملوثین گرفتار،مزید گرفتاریاں متوقع

12 منٹس پہلے
ارنیاجموں میں سرحد پار منشیات نیٹ ورک بے نقاب، پستول، ہیروئن اور افیون برآمد،2افراد گرفتار

ارنیاجموں میں سرحد پار منشیات نیٹ ورک بے نقاب، پستول، ہیروئن اور افیون برآمد،2افراد گرفتار

12 منٹس پہلے
فی الحال سکول اوقات کار جوں کے توں،نومبر میں تبدیل ہونے کا امکان

فی الحال سکول اوقات کار جوں کے توں،نومبر میں تبدیل ہونے کا امکان

12 منٹس پہلے
خسارے پر چل رہے سرکاری ادارے بند ہونگے، ایک نئی صنعتی پالیسی حتمی مرحلے میں : نائب وزیر اعلیٰ

خسارے پر چل رہے سرکاری ادارے بند ہونگے، ایک نئی صنعتی پالیسی حتمی مرحلے میں : نائب وزیر اعلیٰ

12 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page