• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, ستمبر ۲۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

Nigraan News by Nigraan News
16 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کی جانب سے جمعہ25ستمبرکو جموں وکشمیرکی ریاستی حیثیت کی بحالی سے متعلق قرار داد اسمبلی میں پیش کئے جانے اوراس دوران قرار دادمیں 2000کی خودمختاری قرار دادکاحوالہ دئیے جانے پر بھاجپاارکان کے شدیداعتراض کے ایک روز بعد26ستمبربروز ہفتہ کوجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سنیل کمار شرما نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔یہ سنیل شرما کی وزیر داخلہ امت شاہ سے5روز میں دوسری ملاقات تھی ۔جموں و کشمیر میں اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے اپنے ایکس ہینڈل پر بتایا کہ انہوں نے26 ستمبر2026 کو نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ثانی الذکرکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور علاقے سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔بتایاجاتاہے کہ میٹنگ میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال، انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جاری اجلاس اور مقامی طرزِ حکمرانی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ علاقائی ترقیاتی اقدامات، دور دراز علاقوں تک سڑکوں کی رسائی اور سیاحت و صنعت جیسے معاشی شعبوں کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔بتایاجاتاہے کہ سنیل شرما نے اسپیشل پولیس آفیسرز کی تنخواہوں میں اضافے کے زیر التوا معاملے کو اٹھایا تاکہ اس کا جلد حل نکالا جا سکے۔ سنیل شرما کے مطابق، امت شاہ نے خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔یہ سنیل شرما کی وزیر داخلہ امت شاہ سے5روز میں دوسری ملاقات تھی۔ بتایا جاتاہے کہ سنیل کمار نے بی جے پی کے قومی صدر نتن نابین سے بھی ملاقات کی۔قابل ذکر ہے کہ سنیل کمار شرما نے22 ستمبر کو اسمبلی کی کارروائی میں شرکت نہیں کی تھی اور نئی دہلی روانہ ہوگئے تھے۔ جمعہ کو بھی وہ ایوان کی کارروائی مکمل ہونے سے قبل اسمبلی سے روانہ ہوکر قومی دارالحکومت گئے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

16 منٹس پہلے
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

16 منٹس پہلے
ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

16 منٹس پہلے
کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

16 منٹس پہلے
سرکاری محکمے اور مرکزی ادارے محکمہ بجلی کے مقروض

16 منٹس پہلے
ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

16 منٹس پہلے
قابل اعتراض مواد والی 4,700 سے زائد کتابیں جموں و کشمیر حکومت نے کالجوں اور لائبریوں سے ہٹا دیں

قابل اعتراض مواد والی 4,700 سے زائد کتابیں جموں و کشمیر حکومت نے کالجوں اور لائبریوں سے ہٹا دیں

16 منٹس پہلے
اساتذہ، ماسٹرز، لیکچررز، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپل کی جگہیں خالی

اساتذہ، ماسٹرز، لیکچررز، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپل کی جگہیں خالی

16 منٹس پہلے
رامباغ نٹی پورہ سڑک کشادگی منصوبہ منظوری کا منتظر

رامباغ نٹی پورہ سڑک کشادگی منصوبہ منظوری کا منتظر

16 منٹس پہلے
جموں و کشمیر میں 80 تجارتی لیز کی مدت ختم، تجدید نہیں ہوگی:۔ حکومت

جموں و کشمیر میں 80 تجارتی لیز کی مدت ختم، تجدید نہیں ہوگی:۔ حکومت

16 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page