لکھنو : اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سامنے آج یہاں لوک بھون میں یوپی پاپولیشن پالیسی 2021-30 کے بارے میں پرزینٹیشن دیا گیا۔اس موقع پر پریزنٹیشن کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلی نے کہا کہ سبھی شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے آبادی کنٹرول کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کے لئے آبادی میں اضافے کی شرح کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔ آبادی پر قابو پا کر بہتر کل کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ مجوزہ پالیسی میں آبادی میں اضافے جیسے اہم امور پر عوام کوبیدار کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے ، اس کے لئے مسلسل پروگرام چلائے جائیں۔ لوگوں کو بتایا جائے کہ ایک چھوٹا کنبہ خوشحالی کی بنیاد ہے۔ آبادی کم ہونے سے ہی لوگوں کو بہتر ماحولیات مل سکے گا۔صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے آبادی میں ٹھہراو بہت ضروری ہے۔ آبادی میں ٹھہراو سے معاشرے کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے۔یواین آئی