• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

Nigraan News by Nigraan News
2025-05-13
Reading Time: 1min read
A A
0
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی؍ ۱۳؍مئی؍
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پاکستان کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان امن چاہتا ہے لیکن اگر وہ کسی دہشت گردی یا فوجی حماقت میں ملوث ہوتا ہے تو ہندوستان اس کا صفایا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ آپریشن سندورکے بعد سرحدوں پر فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق رائے کے درمیان، وزیر اعظم نریندر مودی منگل کی صبح آدم پور ایئر فورس اسٹیشن پہنچے اور وہاں موجود فضائی اور دیگر فوجیوں سے بات چیت کی۔ پاکستان نے لڑاکا طیاروں اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے اس ایئر فورس سٹیشن پر ناکام حملے کی کوشش کی تھی۔ مسٹر مودی نے ہندوستان کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کے سامنے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے اس جھوٹ کو بے نقاب کیا جس میں اس نے اس نظام کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔مسٹر مودی نے بھارت ماتا کی جئے کے مسلسل نعروں کے درمیان فضائیہ کے جوانوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری اور شان کی داستان آپریشن سندور کی گونج اب پوری دنیا میں سنی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا ہندوستان ہے ، یہ ہندوستان امن چاہتا ہے لیکن اگر انسانیت پر حملہ ہوتا ہے تو یہ ہندوستان محاذ جنگ پر دشمن کو تباہ کرنا بھی جانتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کوئی عام فوجی آپریشن نہیں تھا۔ یہ ہندوستان کی پالیسی، ارادوں اور فیصلہ کن صلاحیتوں کا سنگم تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی لکشمن ریکھا بہت واضح ہے ۔ اگر اب کوئی دہشت گرد حملہ ہوا تو ہندستان اس کا بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ائراسٹرائک کے وقت تمام نے دیکھا اور آپریشن سندور اب ہندستان کا نیا معمول ہے ، ہم نے تین اصول طے کیے ہیں، اگر ہندستان پر کوئی دہشت گرد حملہ ہوا تو ہم اپنے طریقے سے اور اپنی شرائط پر اور اپنے وقت پر جواب دیں گے ، دوسری بات ہندستان نیوکلیئر بلیک میلنگ کو برداشت نہیں کرے گا۔وزیر اعظم نے پاکستان اور دہشت گردوں کو سخت پیغام دیا گیا کہ اگر بے گناہ لوگوں کی موت ہوتی ہے تو تباہی اور بڑے پیمانے پر تباہی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جس پاکستانی فوج کے بھروسے دہشت گرد بیٹھے تھے ہندستانی افواج نے اس پاکستانی فوج کو شکست دی ہے ۔ ہماری افواج نے پاکستانی فوج کو بھی بتا دیا ہے کہ پاکستان میں کوئی ایسی ٹھکانہ نہیں جہاں دہشت گرد سکون کی سانس لے سکیں۔ ‘‘ہم گھر میں گھس کر انہیں ماریں گے اور انہیں بدلہ لینے کا موقع بھی نہیں دیں گے ۔’’ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ڈرونز اور میزائلوں کے بارے میں سوچ کر کئی دن سو نہیں پائے گا۔دیسی ہتھیاروں کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے مہارانا پرتاپ کے گھوڑے چیتک سے متعلق نظم کی سطروں کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ سطریں ہندوستان کے دیسی اور جدید ہتھیاروں پر بھی فٹ بیٹھتی ہیں۔ انہوں نے مسلح افواج کی بہادری اور عزم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی سے آپ نے قوم کے حوصلے بلند کیے ہیں اور قوم کو اتحاد کے دھاگے میں باندھ دیا ہے ، آپ نے سرحدوں کی حفاظت کی ہے اور عزت نفس کو نئی بلندیاں دی ہیں، آپ نے ایک بے مثال اور ناقابل تصور حیرت انگیز کام کیا ہے ۔وزیراعظم نے فضائیہ کے جوانوں سے کہا کہ آپ کے اس اقدام سے نہ صرف پاکستان کے ائیر بیس کو شکست ہوئی بلکہ اس کے ناپاک عزائم اور حماقت کو بھی شکست ہوئی ہے ۔ تینوں افواج اور دیگر افواج کے درمیان ہم آہنگی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کے درمیان ہم آہنگی بہترین ہے اور آپریشن سندور کا ہر لمحہ ہندستانی افواج کی طاقت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ا

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.