• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۱, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

Nigraan News by Nigraan News
2025-04-07
Reading Time: 1min read
A A
0
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی؍8؍اپریل؍سپریم کورٹ نے پیر کو کہا کہ وہ وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کی صداقت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر بروقت پر غور کرے گی۔چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے کچھ عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپِل سبل اور اے ایم سنگھوی کی طرف سے جلد سماعت کے لئے ‘خصوصی ذکر’ کئے جانے کے بعد درخواست پر بروقت غور کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں متعلقہ بل منظور ہونے کے بعد پانچ اپریل کو نئے قانون کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی منظوری مل گئی۔وقف (ترمیمی) بل (پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہوگیاتھا، لیکن اس وقت صدرجمہوریہ کی منظوری نہیں ملی تھی) کے جواز کو چیلنج کرنے والی متعدد درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں۔ عرضی داخل کرنے والوں میں کانگریس ایم پی محمد جاوید، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور ایم پی اسد الدین اویسی اور دہلی سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان شامل ہیں۔ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس، جمعیۃ علماء ہند، سمستا کیرالہ جمعیت العلماء جیسی تنظیموں نے بھی سپریم کورٹ میں رٹ عرضیاں دائر کی ہیں۔درخواست گزاروں نے دعویٰ کیا کہ یہ ایکٹ مسلمانوں کی مذہبی آزادی کو سلب کرنے کی ایک خطرناک سازش ہے ۔ انہوں نے دلیل دی کہ یہ ترمیم وقف کی مذہبی نوعیت کو بھی مسخ کرے گی اور وقف اور وقف بورڈ کے نظم و نسق میں جمہوری عمل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گی۔ان کی درخواستوں میں عدالت عظمیٰ سے اس ایکٹ کو غیر آئینی اور آئین کے آرٹیکل 14، 15، 21، 25، 26 اور 300-اے کی خلاف ورزی قرار دینے کی ہدایت بھی مانگی گئی ہے ۔ درخواستوں میں جواب دہندہ مرکزی حکومت اور وزارت قانون و انصاف کو اس کے التزامات کو نافذ کرنے یا نافذ کرنے سے روکنے کا حکم دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔نیا وقف قانون ‘یونیفائیڈ وقف مینجمنٹ، امپاورمنٹ، ایفیشنسی اینڈ ڈیولپمنٹ ایکٹ، 1995’ نے ‘وقف ایکٹ، 1995’ کی جگہ لی ہے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں پوش ایکٹ فریم ورک

جموں کشمیر میں پوش ایکٹ فریم ورک

2026-06-19
گلمرگ گنڈولا ہنوز بند،کمیٹی کی رپورٹ کے بعدچالوہوگا

گلمرگ گنڈولا ہنوز بند،کمیٹی کی رپورٹ کے بعدچالوہوگا

2026-06-19
جموں ریلوے ڈویژن کا پھلوں کی لوڈنگ کا نیا ریکارڈ

جموں ریلوے ڈویژن کا پھلوں کی لوڈنگ کا نیا ریکارڈ

2026-06-19
امرناتھ گھپا تک جانے والے جڑواں ٹریک 45پہاڑی بچائو ٹیمیں تعیناتی کےلئے روانہ۔ نگین پربھات

امرناتھ گھپا تک جانے والے جڑواں ٹریک 45پہاڑی بچائو ٹیمیں تعیناتی کےلئے روانہ۔ نگین پربھات

2026-06-19
وزیر اعلیٰ کاکھیر بھوانی تولہ مولہ کا دورہ،سالانہ میلے کے انتظامات کا جائزہ، اہم ہدایات جاری

وزیر اعلیٰ کاکھیر بھوانی تولہ مولہ کا دورہ،سالانہ میلے کے انتظامات کا جائزہ، اہم ہدایات جاری

2026-06-19
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

2026-06-19
سیمی کنڈکٹرس میں تحقیق و حکمت عملی کی ہم آہنگی

جموں وکشمیر یونیورسل فصل انشورنس پالیسی

2026-06-18
شمالی کشمیر بارہمولہ میں این آئی اے کاروائی، تہاڑ جیل میں بند ایک شخص کی دو جائیداد ضبط

شمالی کشمیر بارہمولہ میں این آئی اے کاروائی، تہاڑ جیل میں بند ایک شخص کی دو جائیداد ضبط

2026-06-18
دہشت گردی کیساتھ مبینہ روابط ،محکمہ بجلی کا انسپکٹر نوکری سے برطرف

دہشت گردی کیساتھ مبینہ روابط ،محکمہ بجلی کا انسپکٹر نوکری سے برطرف

2026-06-18
ارو پہلگام میں المناک حادثہ، ، 2 افرادلقمہ اجل

ارو پہلگام میں المناک حادثہ، ، 2 افرادلقمہ اجل

2026-06-18
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page