ٹوکیو ، 9 جولائی (یو این آئی /ا سپوتنک) اولمپک مشعل کی آمد کا استقبال جمعہ کو ٹوکیو کے کوماجاوا اولمپک پارک اسٹیڈیم میں شروع ہوا۔یہ اطلاع اسپوتنک کے نمائندے نے دی ہے۔گورنر یوریکو کوئیکو نے اس تقریب کا افتتاح کیا اور جاپانی دارالحکومت کے علاقے میں اولمپک مشعل کی رپورٹ کو قبول کیا۔کوئیکو نے مظاہرین کے احتجاج پر قابو پاتے ہوئے اپنی آواز بلند کرتے ہوئے کہا ’’ "اس مشعل کو گذشتہ مارچ میں یونان سے جاپان کے حوالے کیا گیا تھا اور ہم نے اسے ایک سال تک محفوظ رکھا۔ 25 مارچ کو مشعل ریلے فوکوشیما سے شروع کی گئی۔ یہ مشعل جاپان کے 40 علاقوں میں سے گزر کر اب ٹوکیو پہنچی ہے۔ تمام تر پریشانیوں کے باوجود یہ مشعل ہمارے عوام کی ملک گیر کوششوں کی وجہ سے امید کی علامت کے طور پر یہاں پہنچا ہے۔تقریب سے قبل ٹوکیو اولمپکس کے خلاف مظاہرین اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوگئے تھے۔ اولمپک مشعل اب شہر ماشیداسے شروع ہوکر دارالحکومت کے مختلف حصوں سے گزرے گی۔ 23 جولائی تک مشعل افتتاحی تقریب کے لئے اولمپک مرکز ٹوکیو واپس آجائے گی۔ٹوکیو اولمپکس جولائی – اگست 2020 میں ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے ایک سال کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ یہ کھیل اب 23 جولائی سے 8 اگست تک ہوں گے۔ اس دوران سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔