• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

صدر مرمو نے راجستھان بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائڈز کے 18ویں قومی جمبوری کا افتتاح کیا

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-04
Reading Time: 1min read
A A
0
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کا، 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام خطاب

صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کا، 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام خطاب

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ
نئی دہلی//صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (4جنوری ) کو پالی، راجستھان میں 18ویں بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائڈز کے اٹھارہویں جمبوری کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ ملک میں نوجوانوں کی سب سے بڑی رضاکارانہ، غیر سیاسی، باوردی یوتھ آرگنائزیشن اور تعلیمی تحریک ہے۔ اس میں کسی بھی ذات پات، نسل یا صنف کا فرق کئے بغیر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی کردارسازی کی جاتی ہے۔ 63 لاکھ سے زیادہ ارکان کے ساتھ بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ دنیا کی سب سے بڑی اسکاؤٹ اینڈ گائڈ تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کے ارکان لگن اور خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں، جس سے بہبود انسانی کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انسانیت اور محبت کے اسی جذبے کو اپنی زندگی میں اتاریں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپنا سفر شروع کرنے سے قبل تمام اسکاؤٹ اور گائڈ خود کو جسمانی طور پر مضبوط رکھنے، دماغی طور پر بیدار رہنے اور اخلاقی طور پر راسخ رہنے کا عزم کرتے ہیں اور یہ سب ان کے اپنے فائدے کے لئے نہیں، بلکہ معاشرے کی مجموعی بہبود کے لئے ہوتا ہے۔ اعلیٰ اخلاقیات پر مبنی ان خصوصیات پر جب عمل کیا جاتا ہے، تو دنیا کو ایک بہتر مقام بنایا جا سکتا ہے۔
مارٹن لوتھر کنگ جونیئر اور بل گیٹس کی مثال دیتے ہوئے صدر جمہوریہ نے اسکاؤٹس اور گائڈز کو صلاح دی کہ وہ عالمگیراقدار اور اخلاقیات پر عمل پیرا ہوں، جن سے آپ کو مستقبل میں رہنمائی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹ اور گائڈ کی حیثیت سے وہ جو کچھ سیکھیں گے، وہ انگنت طریقوں سے ان کی زندگی کو مالا مال بنائے گا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ کووڈ -19 عالمی وبا کے دوران بھارت اسکاؤٹ اور گائڈ نے معاشرے کی خدمت انجام دینے میں بے نظیر جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ آب و ہوا میں تبدیلی کے مضر اثرات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمازت میں اضافہ، سطح سمندر بڑھنے اور غیر یقینی موسموں کے اثرات اب نظر آنے لگے ہیں۔ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ہمیں اسے درست کرنے کے اقدام کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹ اور گائڈ اس سلسلے میں عوام میں بیداری لا سکتے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کے طور پر ان کا فرض ہے کہ وہ عوام کو بتائیں کہ حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے اور ذمہ دارانہ سیاسی طور طریقوں کو اپنانا کس قدر ضروری ہے۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کو دنیا میں ایک نوجوان ملک سمجھا جاتا ہے۔ نوجوان ہماری قوم کے مستقبل کے معمار ہیں۔ دنیا بہت تیزی سے بدل رہی ہے اور نوجوانوں کو مستقبل کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ ملک اور دنیا کو آگے چل کر جن چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ان سے نمٹنے کے لئے نوجوانوں کو اعلیٰ مقاصد لے کر چلنا ہوگا۔ انہوں نے اسکاؤٹس اینڈ گائڈز سے کہا کہ وہ خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھیں، تو کامیابی یقیناً ان کے قدم چومے گی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.