جموں؍6؍جنوری؍
راجوری سپورٹس سوسائٹی کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ چیئرمین راجوری سپورٹس سوسائٹی شفقت میر کی قیادت میں وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ عوامی اہمیت کے کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اِس کے علاوہ علاقے میں کھیلوں کے خصوصی اقدامات کو فروغ دینے کے لئے فعال نوجوانوں کی شمولیت اور ان کی توانائیوں کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو بغور سنا اور متعلقہ اَفسران کو حقیقی مسائل کے ازالے کے لئے ہدایات جاری کیں۔