• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

4G ڈاون لوڈ سپیڈ میں جیو کی بادشاہت برقرار

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-09
Reading Time: 1min read
A A
0
4G ڈاون لوڈ سپیڈ میں جیو کی بادشاہت برقرار
FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی:09 جولائی: ریلائنس جیو نے اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ کے معاملے میں ایئر ٹیل اور وی آئی ( ووڈا فون۔ آئیڈیا) کو ایک بار پھر بھاری فاصلے سے مات دی ہے۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (TRAI) کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق جون میں ریلائنس جیو کی اوسط ڈاون لوڈ سپیڈ 21.9 ایم بی پی ایس ماپی گئی۔ گذشتہ ماہ یعنی مئی میں جیو کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ 20.7 ایم بی پی ایس تھی۔ گذشتہ کئی مہینوں سے ریلائنس کی اوسط ڈاون لوڈ سپیڈ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ریلائنس جیو 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں مسلسل نمبر ون کی پوزیشن پر قابض ہے۔ جون کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ریلائنس جیو کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ اپنے حریفوں سے کئی گنا زیاد ہ ہے۔ ایئر ٹیل کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ مئی کے 4.7 ایم بی پی ایس کے مقابلہ جون میں 5.0 ایم بی پی ایس رہی۔ حالانکہ ایئر ٹیل نے معمولی بڑھت درج کی لیکن ریلائنس جیو کی ڈاون لوڈ سپیڈ کے مقابلے یہ چار گنا سے بھی زیادہ کم رہی ۔ فروری 2021 کے مقابلے بھارتی ایئر ٹیل کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں قریب 30 فیصدی کی گراوٹ درج کی گئی ہے اور وہ لُڑھک کر تیسرے نمبر پر پہنچ گیاہے۔ووڈا فون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا تھا اور اب وہ ووڈا فون۔ آئیڈیا کی شکل میں کام کررہے ہیں لیکن اپریل 2021 تک ٹرائی دونوں کے اعداد و شمار الگ الگ دکھاتا تھا۔ مئی ماہ سے ٹرائی نے دونوں کمپنیوں کے اعدادو شمار وی آئی انڈیا کے نام سے شائع کرنے شروع کردی ہے۔وی آئی انڈیا کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مئی ماہ میں کمپنی کی اوسط ڈاون لوڈ سپیڈ 6.3 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی تھی جو معمولی بڑھت کے ساتھ جون میں 6.5 ایم بی پی ایس رہی۔ وی آئی انڈیا نے بھارتی ایئر ٹیل کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر دوسرا مقام حاصل کیا ہے لیکن کمپنی ریلائنس جیو کے سامنے کہیں نہیں ٹھہرتی ۔ ریلائنس جیو کی ڈاون لوڈ سپیڈ وی آئی انڈیا سے 3 گنا سے بھی زیادہ ہے۔جون میں 6.2 ایم بی پی ایس کے ساتھ وی آئی انڈیا اوسط4 جی اپ لوڈ سپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا۔ دوسرے نمبر پر ریلائنس جیو نے بازی ماری اس کی اپ لوڈ سپیڈ 4.8 ایم بی پی ایس رہی۔ ایئر ٹیل اوسط 4 جی اپ لوڈ سپیڈ کے معاملے میں بھی تیسرے نمبر پر رہا۔ کمپنی کی مئی ماہ کی اوسط ڈاون لو ڈ سپیڈ 3.9 ایم بی پی ایس ناپی گئی۔ٹرائی کے ذریعہ اوسط رفتار کی شماری مائی سپیڈ ایپلی کیشن کی مدد سے اکٹھا رئیل ٹائم اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.