• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جنوری ۱۷, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا راج قائم ، پہلگام سرد ترین مقام

Nigraan News by Nigraan News
5 منٹ پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا راج قائم ، پہلگام سرد ترین مقام

SRINAGAR, NOV 29 (UNI) Most parts of Srinagar including Dal Lake engulfed with thick fog with hazy weather conditions in Srinagar on Tuesday. UNI PHOTO SRN 8

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر،17 جنوری : وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا راج برابر جاری ہے جس سے لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قبل ازیں پہلگام میں 15 جنوری کو سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی20.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 18 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 19 اور21 جنوری کے دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران وادی کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 18 جنوری تک شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ ریکارڈ ہوسکتی ہے اور اس کے بعد بتدریج بہتری درج ہونے کی توقع ہے اور اس علاوہ اس وقت کے دوران میدانی علاقوں میں دھند رہنے کا بھی امکان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اور اس دور حکومت21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔

اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران سردیوں کی شدت کمی واقع ہوجاتی ہے تاہم بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔بشکریہ یو این آئی

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بڈگام جھڑپ:لشکر طیبہ کے 2 مقامی جنگجو مارے گئے

بڈگام جھڑپ:لشکر طیبہ کے 2 مقامی جنگجو مارے گئے

5 منٹ پہلے
قومی اردو کونسل میں اردو اسپیکنگ یونین، ماریشس کے جنرل سکریٹری محمد علی توفیق کو استقبالیہ

قومی اردو کونسل میں اردو اسپیکنگ یونین، ماریشس کے جنرل سکریٹری محمد علی توفیق کو استقبالیہ

5 منٹ پہلے
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیرکے شہریوں کی معاشی بدحالی ختم:رپورٹ

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیرکے شہریوں کی معاشی بدحالی ختم:رپورٹ

5 منٹ پہلے
کرگل میں بہتر ٹریفک نظام یقینی بنانے کے لئے بیداری مہم

کرگل میں بہتر ٹریفک نظام یقینی بنانے کے لئے بیداری مہم

5 منٹ پہلے
آئی کے ایم ٹی کے شعبہ خواتین کی جانب سے حیدری محلہ میں مجلس

آئی کے ایم ٹی کے شعبہ خواتین کی جانب سے حیدری محلہ میں مجلس

5 منٹ پہلے
کرگل میں جشن ولادت فاطمہ الزہرہ(س) کی مناسبت سے مجالس کاانعقاد

کرگل میں جشن ولادت فاطمہ الزہرہ(س) کی مناسبت سے مجالس کاانعقاد

5 منٹ پہلے
شہناز پروین کی کامیابی پر کرگل کے عوامی حلقوں میں مسرت

شہناز پروین کی کامیابی پر کرگل کے عوامی حلقوں میں مسرت

5 منٹ پہلے
دراس میں مشکوہ وادی کو گھریلو سیاحوں کے لیے کھولا جائے گا

دراس میں مشکوہ وادی کو گھریلو سیاحوں کے لیے کھولا جائے گا

5 منٹ پہلے
سرینگر میں سابق فوجیوں کے لازوال جذبہ اور عزائم کو یاد کیا گیا

سرینگر میں سابق فوجیوں کے لازوال جذبہ اور عزائم کو یاد کیا گیا

5 منٹ پہلے
ڈی سی سری نگر نے ضلع میں سماجی بہبود کی اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا

ڈی سی سری نگر نے ضلع میں سماجی بہبود کی اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا

5 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.